بالی ووڈ

فلم شائقین کے ساتھ ساتھ مارکیٹ پر چھایا ’جوان‘ کا خمار، پی وی آر نے محض 35 منٹ میں کمائے 400 کروڑ روپے!

بھلے ہی جوان کی اوپننگ کا اندازہ 60 سے 75 کروڑ روپے لگایا جا رہا ہو، لیکن پی وی آر آئناکس کے مارکیٹ کیپ میں محض 35 منٹ میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فلم ’جوان‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار شاہ رخ خان</p></div>

فلم ’جوان‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار شاہ رخ خان

 

کنگ خان کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز ہو گئی ہے۔ اس فلم کا زبردست خمار فلم شائقین پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ پی وی آر آئناکس کے شیئرس میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یعنی فلم شائقین کے ساتھ ساتھ مارکیٹ پر ’جوان‘ کا خمار چھایا ہوا ہے۔ بھلے ہی جوان کی اوپننگ کا اندازہ 60 سے 75 کروڑ روپے لگایا جا رہا ہو، لیکن پی وی آر آئناکس کے مارکیٹ کیپ میں محض 35 منٹ میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ مارکیٹ ایکسپرٹ کا اندازہ ہے کہ جمعرات کی دیر شب تک اوپننگ کے اعداد و شمار سامنے آئیں گے تو جمعہ کو مارکیٹ میں کمپنی کے شیئرس میں مزید اُچھال دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Published: undefined

ایک دن پہلے ہی ترن آدرش نے ٹوئٹ کر جانکاری دی تھی کہ پی وی آر آئناکس میں 4.48 لاکھ ایڈوانس ٹکٹ کی بکنگ ہوئی ہے، جبکہ سنے پولس میں 1.09 لاکھ ٹکٹ کی ایڈوانس بکنگ ہوئی ہے۔ ترن آدرش نے آج کی کمائی کو لے کر بھی ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ جمعرات کو 12 بجے تک ’جوان‘ کی پی وی آر آئناکس 15.60 کروڑ روپے، سنے پولس میں 3.75 کروڑ روپے کی کمائی کر ڈالی ہے۔ فلم ’پٹھان‘ کی بات کی جائے تو پہلے دن کی مجموعی کمائی 27.02 کروڑ روپے تھی۔ دیگر فلموں کی بات کریں تو فلم ’کے جی ایف‘ (ہندی) کی 22.15 کروڑ روپے اور فلم ’وار‘ کی 19.67 کروڑ روپے کی کمائی پہلے دن ہوئی تھی۔ فلم ماہرین کی بات پر یقین کیا جائے تو ’جوان‘ کی پہلے دن کی اوپننگ 60 سے 75 کروڑ روپے ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

ایک اندازے کے مطابق دوپہر 12 بجے پی وی آر آئناکس نے ٹکٹ کھڑکی سے جوان کے ٹکٹ فروخت کر کے 15 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے، جو کہ پہلا دن ختم ہوتے ہوتے 35 سے 40 کروڑ روپے پہنچنے کے آثار ہیں۔ دوسری طرف مارکیٹ میں پی وی آر آئناکس نے محض 35 منٹ میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ دراصل 9 بج کر 50 منٹ پر کمپنی کا شیئر 1869 روپے کے ساتھ دن کے ہائی پر پہنچا۔ اس وقت پی وی آر آئناکس کا مارکیٹ کیپ 1826.71 کروڑ روپے تھا۔ ایک دن پہلے جب بازار بند ہوا تھا تو مارکیٹ کیپ 17860.13 کروڑ روپے تھا۔ ایسے میں کمپنی کو مارکیٹ کیپ میں محض 35 منٹ میں 407.58 کروڑ روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

Published: undefined

ماہرین کا اندازہ ہے کہ پی وی آر آئناکس کا شیئر اپنے موجودہ 52 ہفتوں کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 2000 روپے کی سطح کو پار کر سکتا ہے۔ موجودہ وقت میں کمپنی کا 52 ہفتوں کا ہائی 1974.75 روپے ہے جو 14 ستمبر 2022 کو پہنچا تھا۔ ایلارا کیپٹل نے پی وی آر آئناکس کو 2050 روپے کے ٹارگیٹ پرائم کے ساتھ شیئر کو خریدنے کا مشورہ دیا ہے۔ بروکریج فرم نے کہا کہ بہتر اشتہار، ریونیو گروتھ اور صحت مند آکیوپنسی کے سبب جولائی سے ستمبر سہ ماہی میں پی وی آر آئناکس کا منافع سب سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined