بالی ووڈ

’انڈین آئیڈل 3‘ کے فاتح پرشانت تمانگ کا 43 سال کی عمر میں انتقال، ’پاتال لوک‘ سیریز میں بھی کیا تھا کام

11 جنوری کی صبح پرشانت تمانگ کو دل کا دورہ پڑا اور انھیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر سے موسیقی اور فلم انڈسٹری سے جڑے لوگ غم میں ڈوب گئے۔

<div class="paragraphs"><p>پرشانت تمانگ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پرشانت تمانگ، تصویر سوشل میڈیا

 

’انڈین آئیڈل 3‘ میں فتح کا پرچم لہرانے والے مشہور گلوکار و اداکار پرشانت تمانگ کا محض 43 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ اس خبر نے دنیائے تفریح میں رنج و غم کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ تمانگ نے 2007 میں اپنی آواز سے لاکھوں دلوں کو دیوانہ بنایا تھا اور انھوں نے کئی سالوں تک موسیقی و اداکاری دونوں میں اپنی شناخت بنائے رکھی، لیکن اچانک 11 جنوری کی صبح انھوں نے اس دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔

Published: undefined

11 جنوری 2026 کی صبح پرشانت تمانگ کو دل کا دورہ پڑا اور انھیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر سے موسیقی اور فلم انڈسٹری سے جڑے لوگ غم میں ڈوب گئے۔ انڈسٹری کے بڑے ناموں نے سوشل میڈیا پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور دنیائے تفریح کو پیش کردہ ان کے تعاون کو یاد کیا۔ پرشانت تمانگ ان فنکاروں میں سے ایک تھے، جنھوں نے اپنی محنت اور آواز سے موسیقی کے چاہنے والوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔

Published: undefined

پرشانت تمانگ کی پیدائش 4 جنوری 1983 کو دارجیلنگ میں ہوئی تھی اور وہ ایک نیپالی-ندوستانی پس منظر سے تھے۔ انھوں نے موسیقی کی دنیا میں ابتدا انڈین آئیڈل سیزن 3 میں فتح حاصل کر کی تھی، جہاں انھوں نے گائے گئے گانوں سے ناظرین کی خوب تعریف پائی تھی۔ ان کے اس سفر نے انھیں قومی سطح پر شناخت دلائی اور وہ موسیقی کی دنیا میں ایک جانا پہچانا نام بن گئے۔ پہلے تمانگ کولکاتا پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر کام کرتے تھے اور اسی دوران پولیس آرکیسٹرا میں گانا گاتے تھے۔ انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد تمانگ نے کئی فلموں میں گانے گائے اور نیپالی فلموں میں بھی کام کیا۔ انھوں نے کئی میوزک البم جاری کیے اور ناظرین کے درمیان اپنی سازشوں سے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے اداکاری کی سمت میں بھی قدم بڑھایا اور ویب سیریز ’پاتال لوک 2‘ میں ایک یادگار کردار نبھایا، جس میں انھوں نے سنائپر کا کردار نبھا کر اپنا ٹیلنٹ دکھایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined