بالی ووڈ

مزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیہ کو پڑا دل کا دورہ، حالت نازک

70 سالہ اداکار کو ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ٹیکو تلسانیہ نے امیتابھ، عامر، سلمان، شاہ رخ کے ساتھ فلمی پردے پر اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ٹیکوتلسانیہ/ تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ٹیکوتلسانیہ/ تصویر سوشل میڈیا

 

بالی ووڈ اور ٹی وی کے مشہورمزاحیہ اداکار ٹیکو تلسانیہ کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس سے ملی اطلاع کے مطابق ٹیکو تلسانیہ ٹھیک محسوس نہیں کر رہے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہیں اسپتال میں داخل کرانے کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتایا گیا ہے۔ ابھی ڈاکٹر ٹیکو تلسانیہ کو اپنی نگرانی میں رکھے ہوئے ہیں اور ان کی صحت کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

Published: undefined

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ 70 سالہ اداکار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ حالانکہ ان کی صحت اب کیسی ہے فی الحال اس سلسلے میں زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے لیکن ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ٹیکو تلسانیہ بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے قابل اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ جسیے ہی ان کی صحت خراب ہونے کی خبر آئی تو ان کے ساتھی اداکار اور فینس کافی پریشان ہو گئے اور ان کی بہتر صحت کے لیے دعائیں کرنے لگے۔

Published: undefined

ٹیکو تلسانیہ نے اپنے کیریئر کی شروعات ٹی وی شو 'یہ جو ہے زندگی' سے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے فلموں کا رخ کیا اور کئی یادگار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ٹیکو تلسانیہ انداز اپنا اپنا، عشق، قلی نمبر 1، بڑے میاں چھوٹے میاں، ہنگامہ، دھمال اور 'پارٹنر' جیسی کئی کامیاب فلموں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے اپنے دور کے بڑے سے بڑے اداکار کے ساتھ کام کیا ہے جس میں امیتابھ بچن، سنجے دت، عامر خان، شاہ رخ خان، سلمان خان، اجئے دیوگن، گووندا جیسے نام شامل ہیں۔ فیملی کی بات کی جائے تو ٹیکو تلسانیہ نے دیپتی سے شادی کی ہے۔ ان کے دو بچے روہن تلسانیہ اور شکھا تلسانیہ ہیں۔ اپنے والد کی طرح روہن اور شکھا بھی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ جہاں روہن میوزک کمپوزر ہیں تو وہیں شکھا اداکارہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined