بالی ووڈ

’تم مسکرانے کی وجہ تھیں‘، بونی کپور کا شری دیوی کے نام پیغام

شری دیوی کے شوہر بونی کپور نے بدھ یعنی 28 فروری کی شام شری دیوی کے ٹوئٹر ہینڈل سے پیغام تحریر کیا ہے۔ انہوں نے شری دیوی کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کیا اورکچھ وقت کے لئے تنہا چھوڑ دینے کی اپیل کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا بونی کپور اور شری دیوی

شری دیوی کا دبئی میں اچانک انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد وہاں پوسٹ مارٹم، قانونی کارروائیوں میں کئی دن گزر گئے بہرحال گزشتہ روز ان کی آخری رسومات ادا ہو چکی ہیں۔ لیکن ان کی یادیں لوگوں کے ذہنوں میں تازہ بنی ہوئی ہیں۔ بدھ کی دیر شام جب شری دیوی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا گیا تو لوگ دنگ رہ گئے۔

یہ ٹوئٹ، جوایک دوست کے نام، محبوب، معشوقہ، زوجہ، ذمہ دار والدہ، اہلیہ اور اس ماں کے نام تھا جو اپنے بچوں کواس دنیا میں اکیلا چھوڑ کر چلی گئی اور یہ پیغام خود بونی کپور نے تحریر کیا ہے۔

Published: 01 Mar 2018, 9:22 AM IST

بونی کپور نے لکھا ہے کہ آپ سبھی سے درخواست ہے کہ رنج وغم کے ان لمحات میں ہمیں تنہا ماتم منانے دیں۔ اگر شری دیوی کے بارے میں بات کرنی ہے توان کے فن، ان کی فلموں کے بارے میں بات کریں اور انہیں یاد کریں۔ اپنے پیغام میں بونی کپور نے لکھا:

’’ایک دوست ، بیوی اور اپنی تین جواں سال بیٹیوں کی ماں کو کھو دینا ایک ایسا صدمہ اور خسارہ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ میں اپنے خاندان، دوستوں، ساتھیوں، خیرخواہوں اور میری شری دیوی کے بے شمار مداحوں کا مشکوروممنون ہوں جو ایسے وقت میں چٹان کی طرح ہمارے ساتھ ڈٹے رہے۔ میں خوش قسمت ہوں جو میرے پاس ارجن اور انشولا کا ساتھ اور ان کی محبت ہے یہ دونوں میرے، خوشی اور جہانوی کے لئے طاقت کے ستون ہیں۔ ہم نے ایک خاندان کی طرح اس ناقابل برداشت غم کا سامنا کیا ہے۔ ‘‘

Published: 01 Mar 2018, 9:22 AM IST

’’دنیا کے لئے وہ چاندنی تھی … ایک شاندار اداکارہ… ان کی شری دیوی… لیکن میرے لئے وہ میری محبت تھی، میری بچیوں کی ماں تھی… میری شریک حیات تھی۔ ہمارے بچوں کے لئے وہ سب کچھ تھی… ان کی زندگی تھی۔ وہ ایک ایسا محور تھی جس کے ارد گرد ہمارے خاندان کی دنیا گردش کرتی تھی۔‘‘

’’اب جبکہ ہم انہیں الوداع کہہ رہے ہیں تو میری آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہمیں اس رنج وغم میں ماتم منانے دیں اور ہماری اس صورت حال اور ضرورت کا احترام کریں۔ اگر آپ کو شری دیوی کے بارے میں بات کرنی ہے تو ان کے فن، ان کی فلموں کے بارے میں بات کریں اور انہیں یاد کریں، جو آپ سب کو ان سے جوڑتی ہیں۔ وہ ایک ایسی اداکارہ تھیں جن کا مقام کوئی نہیں لے سکتا۔ ان کی اس خوبی کے لئے انہیں بے شمار محبت اور احترام۔ کسی اداکار کی زندگی پر کبھی پردہ نہیں پڑتا کیوں کہ وہ ہمیشہ سلور اسکرین پر تابناک رہتا ہے۔‘‘

’’مجھے اس وقت صرف ایک ہی فکر ہے اور وہ ہے میری بیٹیوں کی حفاظت کرنا اور شری کے بغیر زندگی گزارنے کی راہ تلاش کرنا۔ وہ ہماری زندگی تھی، ہماری طاقت تھی اور ہمیشہ مسکراتے رہنے کی وجہ تھی۔ ہم ان سے بے پناہ محبت کرتے رہیں گے۔‘‘

’’تمہاری روح کو سکون پہنچے، میری محبت۔ ہماری زندگیاں اب کبھی پہلے جیسی نہیں ہوں گی۔‘‘

Published: 01 Mar 2018, 9:22 AM IST

-- بونی کپور

شری دیوی کی آخری رسومات: تصویری جھلکیاں

Published: 01 Mar 2018, 9:22 AM IST

  • سبھی تصویریں یو این آئی

Published: 01 Mar 2018, 9:22 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Mar 2018, 9:22 AM IST