بھارت رتن اور ہندوستان کے گیارہویں صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی کو بہت جلد لوگ بڑے پردے پر دیکھ پائیں گے۔ ’میزائل مین‘ کے نام سے مشہور عبدالکلام کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان ہدایت کار اوم راؤت نے کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ جانکاری بھی دی ہے کہ فلم میں عبدالکلام کا کردار تمل سپراسٹار دھنش نبھائیں گے۔
Published: undefined
یہ اعلان اوم راؤت نے کانس فلم فیسٹیول کے دوران کیا۔ اس وقت کانس فلم فیسٹیول میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹری سے جڑی ہستیاں موجود ہیں۔ وہاں فلمساز اپنی فلموں کی اسپیشل اسکریننگ کر رہے ہیں۔ اسی دوران ’تاناجی‘ اور ’آدی پرش‘ جیسی فلمیں بنا چکے ہدایت کار اوم راؤت نے اپنی فلم ’کلام: دی میزائل مین آف انڈیا‘ سے متعلق آفیشیل جانکاری دی۔ یہ فلم ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ کی کتاب ’وِنگس آف فائر‘ پر مبنی ہوگی، جس میں ان کے بچپن سے لے کر صدر جمہوریہ بننے تک کے سفر کو دکھایا جائے گا۔
Published: undefined
سامنے آ رہی اطلاعات کے مطابق فلم کو ابھشیک اگروال اور بھوشن کمار پروڈیوس کرنے والے ہیں۔ ان کی فلم ابھی پروڈکشن کے مرحلہ میں ہے۔ دھنش اور اوم راؤت دونوں ہی نیشنل ایوارڈ فاتح ہستیاں ہیں، ایسے میں دونوں کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا۔ فلم ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے، لیکن عبدالکلام کو چاہنے والے امید کر رہے ہیں کہ جلد ہی انھیں اس تعلق سے خوش خبری ملے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined