بالی ووڈ

عامر خان اور سنی دیول نے پروجیکٹ ’لاہور 1947‘ کے لیے ملایا ہاتھ

سنی دیول اور عامر خان 90 کی دہائی میں حریف رہ چکے ہیں، اس دہائی میں دونوں کی کئی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوئی تھیں جن میں سنی دیول کی ’گھائل‘ اور عامر خان کی ’دل‘ بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عامر خان (دائیں) اور سنی دیول (بائیں)</p></div>

عامر خان (دائیں) اور سنی دیول (بائیں)

 

تصویر سوشل میڈیا

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے اپنے پروڈکشن کی اگلی فلم کا اعلان کر دیا ہے۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس فلم میں بطور اداکار سنی دیول کام کریں گے۔ اب تک عامر خان اور سنی دیول کو ایک دوسرے کا حرف تصور کیا جاتا رہا ہے، کیونکہ 90 کی دہائی میں دونوں کی کئی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوئی تھیں۔ دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ اب تک کوئی فلم نہیں آئی ہے، لیکن عامر خان پروڈکشنز موویز کے نئے پروجیکٹ نے دونوں کو قریب لا دیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کے پروڈکشنز ’اے کے پی موویز‘ کی اگلی فلم کا نام ’لاہور 1947‘ ہوگا جس کی ہدایت کاری راج کمار سنتوشی کریں گے۔ یہ عامر خان پروڈکشنز کی 17ویں فلم ہوگی۔ راج کمار سنتوشی اور سنی دیول کی جوڑی پہلے بھی کئی کامیاب فلمیں بالی ووڈ کو دے چکی ہے۔ مثلاً ’گھائل‘، ’دامنی‘ اور ’گھاتک‘۔ اس جوڑی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ سنی دیول اور راج کمار سنتوشی ایک اور بہترین فلم دینے کو تیار ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سنی دیول اور عامر خان کو ایک دوسرے کا حریف تصور کیا جاتا رہا ہے۔ 90 کی دہائی میں دونوں کی کئی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوئی تھیں۔ سنی دیول کی فلم ’گھائل‘ اور عامر خان کی فلم ’دل‘ ایک ہی دن ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد 1996 میں ’راجہ ہندوستانی‘ اور ’گھاتک‘ کے درمیان بھی مقابلہ ہوا تھا۔ پھر 2001 میں ’غدر‘ اور ’لگان‘ ایک ہی دن ریلیز ہوئی تھیں۔ اب پہلی بار دونوں نے کسی پروجیکٹ کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ فلم ’لاہور 1947‘ کی کہانی ایک مشہور ڈرامہ ’جس لاہور نہیں دیکھیا او جمائی نہیں‘ پر مبنی ہوگی۔ 1980 میں لکھی گئی اس کتاب کی کہانی 1947 میں ہند-پاک تقسیم پر مبنی ہے۔ اس کی کہانی لکھنؤ کے ایک مسلم کنبہ کے بارے میں ہے جو تقسیم کے بعد پاکستان چلا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined