عرب ممالک

یمن: القاعدہ کے حملے میں دو سرکاری فوجی ہلاک

مقامی حکومتی اہلکار نے کہا کہ القاعدہ کے بندوق برداروں نے راکٹ سے چلنے والے گرینڈ سمیت بھاری ہتھیاروں سے سیکورٹی چوکی پر فائرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں دو فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

داعش، تصویر آئی اے این ایس
داعش، تصویر آئی اے این ایس 

عدن: یمن کے شبوا صوبے میں اتوار کو القاعدہ کے دہشت کردوں کے حملے میں دو سرکاری فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک مقامی حکومتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک گاڑی میں سوار ہو کرالقاعدہ سے منسلک دہشت گردوں نے صوبہ شبوا کے ضلع السید میں حکومت نواز فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔

Published: undefined

مقامی حکومتی اہلکار نے کہا کہ القاعدہ کے بندوق برداروں نے راکٹ سے چلنے والے گرینڈ سمیت بھاری ہتھیاروں سے سیکورٹی چوکی پر فائرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں دو فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ قابل ذکر ہے کہ یمن میں سرگرم القاعدہ گروپ کے دہشت گرد حکومت اور فوج کو نشانہ بناکر کئی برسوں سے حملے کر رہے ہیں۔

Published: undefined

سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی حمایت یافتہ سرکاری افواج نے حالیہ مہینوں میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر کئی فوجی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ تاہم سعودی حمایت یافتہ یمنی سرکاری فوج ملک کے جنوبی صوبوں کے پہاڑی علاقوں میں چھپے دہشت گرد گروپ کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined