عرب ممالک

سعودی عرب نے لبنان کا سفر کرنے والے شہریوں کو جاری کی وارننگ

لبنان میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے وزارت نے تمام شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر لبنان نہ جانے کی ہدایت دی ہے اور وہاں سعودی لوگوں کو محتاط رہنے کے لئے بھی کہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ریاض: سعودی عرب نے ملک کے شہریوں کو لبنان نہیں جانے کے لئے وارننگ جاری کی ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سعودی کے جو بھی شہری لبنان میں ہیں وہ محتاط رہیں۔ لبنان میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے وزارت نے تمام شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر لبنان نہ جانے کی ہدایت دی ہے اور وہاں سعودی لوگوں کو محتاط رہنے کے لئے بھی کہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بیروت میں ٹیکسوں کے نئے نفاذ کے اعلان کے باعث ہنگامہ پھوٹ پڑا ہے اور ہزاروں لوگ حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سعودی شہریوں کو سفارت خانے سے رابطے کے لیے ہنگامی رابطہ نمبر فراہم کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

بیان میں کسی بھی ہنگامی یا سیکورٹی کی صورتحال ہونے پر لبنان میں موجود شہریوں سے سعودی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ واضح ر ہے کہ لبنان نے قرض سے دوچار بجٹ کو باہر نکالنے کے لئے اضافی فنڈز اکٹھے کرنے کے مقصد سے وهاٹس ایپ کے آن لائن کال پر فی مہینہ چھ ڈالر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی وجہ سے ملک میں بڑے پیمانے لوگ احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ سعودی نے لبنان میں جلد امن اور استحکام کی توقع ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب مصر کے سفارت خانے کی جانب سے بھی لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو مظاہروں والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کوکہا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نقل و حرکت محدود کرنے اور لبنان کی حکومت سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

Published: undefined

دریں اثناء لبنان میں موجود کویتی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ لبنان کا سفر کرنے کے خواہش مند کویتی شہری لبنان میں جاری احتجاج اور بدامنی کے خاتمے تک سفر کے لیے انتظار کریں۔ لبنان میں موجود کویتی شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ پوری طرح سے احتیاط برتیں اور ہجوم سے دور رہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعرات کو لبنان حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے خلاف عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پرنکل آئی ہے اور پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جمعہ کے روز بھی بیروت کی سڑکوں پر مظاہرین نے مختلف جگہوں پر ٹائر جلا کر مظاہرے کیے اور معاشی بحران پر حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع