عرب ممالک

عمان کی دو بندرگاہوں تک امریکی فوج کی رسائی حاصل

امريکا نے اسٹريٹيجک اہميت کی حامل بندرگاہوں کے حصول کے ليے عمان کے ساتھ ايک ڈيل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سے جہاں عمان کو اقتصادی فائدہ ہوگا، وہيں امريکی افواج کی خليج کے خطے ميں رسائی بہتر ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امريکا کو اب عمان کی الدقم اور صلالہ نامی بندرگاہوں تک رسائی حاصل ہے۔ عمان ميں امريکی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ايک بيان ميں تصديق کر دی گئی ہے کہ اسٹريٹيجک اہميت کی حامل ان دونوں بندرگاہوں کے حصول کے ليے مسقط اور واشنگٹن حکومتوں کے مابين ايک ڈيل کو اتوار چوبيس مارچ کے روز حتمی شکل دے دی گئی۔ بيان کے مطابق اس پيش رفت سے دونوں ممالک کے سلامتی سے متعلق مشترکہ مقاصد کے حصول ميں مدد ملے گی۔

Published: undefined

مسقط حکومت مشرق وسطیٰ کی سياست ميں غير جانبدار رہنا چاہتی ہے اور اس پيش رفت کو ايک اقتصادی فيصلہ قرار ديا جا رہا ہے۔ ملکی دارالحکومت سے قريب ساڑھے پانچ سو کلوميٹر جنوب کی طرف واقع شہر الدقم کبھی ماہی گيری کے ليے مشہور تھا ليکن مسقط حکومت اب وہاں ترقی کی خواہاں ہے۔ عمان کی کوشش ہے کہ تيل اور گيس کی برآمدات پر انحصار کم کيا جائے اور اقتصادی ترقی کے ليے ديگر شعبوں ميں پيداوار بڑھائی جائے۔ ايک وقت میں چين بھی الدقم ميں لگ بھگ گيارہ بلين ڈالر کی سرمايہ کاری کا خواہش مند تھا تاہم اس پر زيادہ پيش رفت نہ ہو سکی تھی۔

Published: undefined

دوسری جانب الدقم اور صلالہ کی بندرگاہوں کے حصول کے نتيجے ميں امريکی افواج کی خليج کے خطے ميں رسائی بہتر ہو گی کيوں کہ اب امريکا کے بڑے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزر کر وہاں پہنچنے کی ضرورت نہيں پڑے گی۔

Published: undefined

امريکا خطے ميں ايران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور بالخصوص اس کے متنازعہ ميزائل پروگرام پر تشويش کا شکار ہے۔ اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر ايک امريکی اہلکار نے بتايا کہ عمان کی سرزمين پر ان بندرگاہوں تک رسائی سے ديگر بندرگاہيں اور سڑکوں کے نيٹ ورکس امريکا کی دسترس ميں ہوں گے، جو کسی ممکنہ بحرانی صورتحال ميں امریکی افواج کے ليے مددگار ثابت ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined