بجلی گرنے کے بعد ’اکاسا ایئر‘ کے مسافر طیارہ کی چنئی میں محفوظ لینڈنگ، پھوکیت سے بنگلورو جا رہی تھی پرواز
اکاسا سیئر نے کہا کہ اس کے پائلٹ اور عملہ کے اہلکاروں نے ضروری سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق حالات کو سنبھالا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ہوابازی سیکٹر میں بجلی گرنے کے واقعات آسانی سے کنٹرول ہوتے ہیں۔

خراب موسم کے پھوکیت سے بنگلورو کے لیے پرواز بھرنے والی اکاسا ایئر کی ایک پرواز کو محفوظ طریقے سے چنئی میں لینڈنگ کرایا گیا۔ یہ قدم بجلی گرنے کے ایک واقعہ کے بعد اٹھایا گیا۔ یہ پرواز ’بوئنگ 737‘ میکس طیارہ کی طرف سے آپریٹ کی جا رہی تھی۔ اس واقعہ کے بعد طیارہ کو جانچ کے لیے روک دیا گیا ہے۔
ایئرلائن نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ 18 مارچ کو پرواز ’کیو پی 624‘ پھوکیت (تھائی لینڈ) سے بنگلورو آ رہی تھی۔ اس دوران طیارہ پر بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ خراب موسم کے سبب اسے چنئی کے لیے موڑ دیا گیا تھا۔ ایئرلائن نے یہ نہیں بتایا کہ طیارہ میں کتنے مسافر سوار تھے۔
اکاسا ایئر کا کہنا ہے کہ اس کے پائلٹ اور عملہ کے اہلکاروں نے ضروری سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق حالات کو سنبھالا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوابازی سیکٹر میں بجلی گرنے کے واقعات عام اور آسانی سے کنٹرول کیے جا سکنے والے ہوتے ہیں۔ طیاروں کو اس طرح سے ڈیزائن اور سرٹیفائی کیا جاتا ہے کہ وہ ان کا حفاظتی طریقے سے سامنا کر سکیں۔ اس میں یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ ایئرلائن کی ٹیمیں بھی ایسے حالات کو اعلیٰ حفاظتی معیار کے ساتھ سنبھالنے کے لیے اچھی طرح تربیت یافتہ ہیں۔ ایئرلائن نے جانکاری دی ہے کہ احتیاطاً بجلی کا سامنا کرنے والے طیارہ کو ضروری انجینئرنگ جانچ کے لیے کنارے رکھا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔