عرب ممالک

ہندوستانی مسافروں کی یواے ای میں داخلے پرپابندی برقرار ہے

پاکستان سمیت تیرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پر پابندی عائد ہے اور یہ ابھی جاری رہے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

جن ہندوستانی مسافروں کو یو اے ای جانا ہےان کے لئےاچھی خبر نہیں ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بھارت ، جنوبی افریقا اور نائجیریا سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی رونمانہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

محکمہ شہری ہوابازی نے یہ وضاحت اتوار کو امارت دبئی کے ایک اعلان کے بعد جاری کی ہے جس میں اس نے کہا ہےکہ ان تینوں ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے داخلے پر عائد پابندی میں نرمی کی جارہی ہے۔

Published: undefined

دبئی یو اے ای کے وفاق میں شامل سات امارتوں میں سب سے گنجان آبادعالمی کاروباری اور سیاحتی مرکز ہے۔کرونا وائرس کی وبا کے دوران میں ساتوں امارتوں نے وفاق کی پابندیوں کے علاوہ الگ سے بھی بین الاقوامی مسافروں پربعض قدغنیں عائد کی ہیں۔

Published: undefined

یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرمین (نوٹام) کو جاری کردہ ایک نوٹس میں اپنے 21 جون کے ایک اعلامیے کا حوالہ دیا ہے۔اس میں پاکستان سمیت تیرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Published: undefined

دبئی نے 19 جون کو ایک بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ 14 روز کے دوران میں بھارت ، نائجیریا اور جنوبی افریقا جانے والے مسافروں کے امارات میں داخلے پر 23 جون سے نرمی کردی جائے گی۔

Published: undefined

ان نئی تبدیلیوں کے تحت بھارت میں مقیم یو اے ای کے مکینوں کو کروناوائرس کی مکمل ویکسین لگوانے کی صورت میں دبئی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح جنوبی افریقہ میں موجود کسی بھی فرد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کی صورت میں آنے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن نائجیریا سے آنے والے مسافروں کو گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران میں کرونا وائرس کے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

Published: undefined

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک نمائندہ نے وضاحت کی ہے کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پر بدستور پابندی برقرار ہے لیکن اس نے واضح کیا ہے کہ دبئی حکومت اس ضمن میں اپنی وضاحت جاری کرے گی۔

Published: undefined

دبئی کی ملکیتی الامارات ائیرلائنز نے ٹویٹرپر اطلاع دی ہے کہ بھارت کے لیے 7 جولائی سے پروازیں دستیاب ہوں گی لیکن ساتھ ہی اس نے خبردار کیا ہے کہ اس شیڈول میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای میں بھارتی تارکین وطن لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بھارتی شہری بڑی تعداد میں سیروسیاحت کے لیے دبئی کا رُخ کرتے ہیں۔

Published: undefined

دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے قبل ازیں کہا تھا کہ جنوبی افریقا ، نائجیریا اور بھارت سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بدھ 23 جون سے ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

بھارت سے تعلق رکھنے والے مسافروں پر ایک اضافی شرط عائد کی گئی تھی۔ان کے پاس کارآمد اقامتی ویزا ہونا چاہیے،وہ یو اے ای کی منظورشدہ کسی ایک ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہوں اور انھیں سفر پر روانہ ہونے سے 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔البتہ بھارت میں مقیم یواے ای کے شہری اس پابندی سے مستثنا ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق بیرون ملک سے مسافروں کی دبئی میں آمد کے بعد صرف کیو آر کوڈ والا منفی پی سی آر ٹیسٹ کاسرٹی فیکیٹ ہی قبول کیا جائے گا۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined