عرب ممالک

دوحہ میں عالمی سیکورٹی فورم کا آغاز، قطر کے وزیر اعظم نے کیا افتتاح

فورم نے کہا کہ کانفرنس دیگر موضوعات کے علاوہ بحران اور تعاون پر بات چیت سمیت بین الاقوامی تناظر پر توجہ مرکوز کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی، تصویر آئی اے این ایس

 

دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیر اعظم اور خارجی امور کے وزیر شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کی افتتاحی تقریر کے ساتھ عالمی سیکورٹی فورم کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔

تقریب کے افتتاح کے وقت سوفان سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نورین سی فنک نے شیخ محمد کا اسٹیج پر خیرمقدم کیا اور گزشتہ دہائی کے دوران عالمی مسائل کے حل میں ثالثی اور تنازعات کے حل میں قطر کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

فورم میں شامل ایران کے وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر زور دیا۔ گلوبل سیکورٹی فورم نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا، "2023 گلوبل سیکورٹی فورم کا تھیم گلوبل آرڈر کی تشکیل نو کرنا ہے۔"

Published: undefined

فورم نے کہا کہ کانفرنس دیگر موضوعات کے علاوہ بحران اور تعاون پر بات چیت سمیت بین الاقوامی تناظر پر توجہ مرکوز کرے گی۔ کانفرنس میں توانائی کے عالمی بحران اور پائیدار معیشتوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں، یوکرین میں جنگ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کردار، عالمی دہشت گردی اور ابھرتے ہوئے خطرات، پرتشدد انتہا پسندوں کے نیٹ ورکس اور دور دراز علاقوں میں فنانسنگ، اور غلط معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان میں انسانی بحران پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ سیاسی تجزیہ کار حسن حق یار نے کہا، "اس کا مطلب ہے کہ بین الاقوامی برادری اب بھی افغانستان کو اہمیت دیتی ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی سلامتی اور متعلقہ خدشات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور افغانستان کے عوام کو دی جانے والی امداد پر بھی بات کی جائے گی"۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined