عجیب و غریب: بہار کی خواتین میں 'سیریل کِسر' کا خوف! وہ اچانک آتا ہے اور بوسہ لے کر بھاگ جاتا ہے

بہار کے جموئی میں سڑک پر چلنے والی خواتین اور لڑکیوں کو 'سیریل کسر' کا خوف ستا رہا ہے۔ یہ 'سیریل کسر' سڑک پر نامعلوم خواتین اور لڑکیوں کو دیکھتا ہے، انہیں چومتا ہے اور بھاگ جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کے جموئی میں سڑک پر چلنے والی خواتین اور لڑکیوں کو ایک خوف ستا رہا ہے۔ یہ خوف اس 'سیریل کسر' کا ہے جو دہشت پیدا کر رہا ہے۔ یہ 'سیریل کسر' سڑک پر نامعلوم خواتین اور لڑکیوں کو دیکھتا ہے، ان کا بوسہ لیتا ہے اور بھاگ جاتا ہے۔

بہار کی جموئی پولیس ’سیریل کسر‘ کی تلاش میں لگی ہوئی ہے لیکن اب تک وہ پکڑا نہیں جا سکا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں اس وقت قید ہوا جب صدر اسپتال کے احاطے میں ایک خاتون موبائل فون پر بات کر رہی تھی کہ پیچھے سے ’سیریل کسر‘ آیا، اسے زبردستی چوما اور فرار ہو گیا۔


اس واقعہ سے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ کچھ اور لڑکیاں بھی مبینہ طور پر ایسے واقعات کا شکار ہوئیں۔ ضلعی پولیس ابھی تک ملزم کی شناخت نہیں کر پائی ہے۔ سٹی پولیس اسٹیشن میں خاتون کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔