عرب ممالک

ہیلی کاپٹر حادثے میں سعودی شہزادہ ہلاک

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق یمن کی سرحد کے قریب ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس پر سوار۔۔۔۔۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق یمن کی سرحد کے قریب ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس پر سوار ایک سعودی شہزادہ سمیت دیگر کئی اعلیٰ عہدیداران ہلاک ہو گئے ہیں۔سعودی نشریاتی ادارہ العربیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے شہزادے منصور بن مقرن ہیں جو کہ سعودی عرب کے سابق ولی عہد مقرن ال سعود کے بیٹے اور صوبہ عسیر کے نائب گورنر تھے۔ واضح رہے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ کا کوئی علم نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ میں بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔گذشتہ روز سعودی عرب کی فوج نے یمن کی جانب سے ریاض کی طرف ایک میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔یمن میں حوثی باغیوں سے منسلک ٹی وی چینل کا کہنا تھا کہ میزائل ایئر پورٹ کی جانب داغا گیا تھا۔

یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گذشتہ روز ہی سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار موجودہ اور ’درجنوں‘ سابق وزرا کو گرفتار کیاگیا ہے۔

Published: 06 Nov 2017, 12:23 PM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔<b></b>

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Nov 2017, 12:23 PM IST