عرب ممالک

سعودی عرب: کھجور کے درختوں کا دنیا کا سب سے بڑا باغ گینز بک میں‌ شامل

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود نے اعلان کیا ہے کہ گینز بک نے الاحسا کو دنیا کے سب سے بڑے کھجوروں کے باغ کے طور پراپنے ریکارڈ میں شامل کیا ہے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BadrFAlSaud
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BadrFAlSaud 

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود نے اعلان کیا ہے کہ گینز بک نے الاحسا کو دنیا کے سب سے بڑے کھجوروں کے باغ کے طور پراپنے ریکارڈ میں شامل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی معیاری کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

Published: undefined

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں شہزادہ بدر بن عبداللہ نے الاحسا میں کھجوروں کے درختوں پر مشتمل تصاویر بھی پوسٹ کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ کھجوروں کے اس تا حد نگاہ پھیلے نخلستان کوعالمی ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں کھجور کا سب سے بڑا نخلستان الاحساء نخلستان ہے۔ یہ مملکت سعودی عرب کے جنوب مشرق میں واقع ہے جس میں 25 لاکھ سے زیادہ کھجور کے درخت موجود ہیں۔ اس باغ کو ملنے والی آب وہوا اور پانی نے اس کی افادیت اور بڑھا دی ہے کیونکہ یہ باغ اپنی مخصوص آب وہوا کی وجہ سے پورا سال پھل دیتا ہے۔ کجھوروں کا یہ نخلستان تقریبا 85.4 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ الاحساء کے نخلستان کو اس سے قبل اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت میں کی فہرست میں بھی شامل کیا جا چکاہے۔ اس شہر کو لوک فنون اور دستکاریوں کی وجہ سے سنہ 2015ء کو عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ قرار دیا گیا تھا جبکہ 2019ء کو الاحسا کو عرب دنیا کا سیاحتی دارالحکومت قرار دیا گیا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined