عرب ممالک

سعودی عرب: شیشہ پینے اور ڈاڑھی منڈوانے کی ممانعت کا حکم دینے والے دو جج معطل

سعودی عرب کی سپریم جوڈیشیل کونسل نے شیشہ-تمباکو پینے اور ڈاڑھی منڈوانے کی ممانعت کا حکم دینے والے دو ججوں کو معطل کر دیا ہے

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: سعودی عرب کی سپریم جوڈیشیل کونسل نے شیشہ-تمباکو پینے اور ڈاڑھی منڈوانے کی ممانعت کا حکم دینے والے دو ججوں کو معطل کر دیا ہے۔ سعودی اخبار سبق کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں ججوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس کی روشنی میں ان کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

ان دونوں جج صاحبان نے اپنے فیصلوں میں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے الگ الگ حکم میں لکھا ہے کہ مردوں کا ڈاڑھی منڈوانا ممنوع ہے، اسی طرح ان پر شیشہ تمباکو پینے کی بھی ممانعت ہے۔

سبق نے لکھا ہے کہ ’’عدالتی کام ادارہ جاتی ہوتا ہے اور اس میں ادارے کے نظام سے متعلق کسی انفرادی رائے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سعودی عرب کا نظام انصاف قانون سازی، اصولوں اور فیصلوں پر مبنی ہے اور یہ انفرادی نوعیت کے فیصلوں کو مسترد کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے جولائی میں رشوت ستانی، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق پانچ مقدمات میں ماخوذ دو ججوں سمیت مختلف ملزموں کو قصور وار قرار دے کر قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی تھیں۔

عدالت نے رشوت لینے پر ایک جج کو چار سال قید اور ایک لاکھ 30 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اسی مقدمے میں دلال کا کردار ادا کرنے والے مجرم کو پانچ ماہ قید اور 20 ہزار ریال (5333 ڈالر) جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

عدالت نے ایک اور مقدمے میں ماخوذ دوسرے جج کو اپنے عہدے کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے پر چار سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس جج کو رشوت دینے والے شہری کو چار سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined