عرب ممالک

سعودی عرب حج سیزن کے انتظام میں کامیاب رہا: یورپی یونین

یورپی اتحاد نے رواں سال 1442 ہجری کے حج سیزن کی کامیابی کے لیے سعودی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔

حج بیت اللہ
حج بیت اللہ 

سعودی عرب: یورپی یونین کے سرکاری ترجمان برائے مشرق وسطی و شمالی افریقا لوئس میگل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے اس بات پر مسرت ہو رہی ہے کہ رواں سال حج سیزن کے شان دار انتظام پر سعودی حکام کو سلام پیش کروں۔ اس موقع پر بہترین حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کیے گئے تھے جن کے سبب حجاج کرام میں کورونا وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہوا۔"

Published: undefined

انہوں نے حج سیزن میں سیکورٹی ذمے داریوں کی انجام دہی میں خواتین کی عملی شرکت کو بھی سراہا۔ یورپی یونین کے ترجمان نے G20 کے زیر سایہ سعودی عرب کے کردار اور ویکسی نیشن کے بین الاقوامی اتحاد کے لیے مملکت کے سپورٹ کی بھی ستائش کی۔

Published: undefined

یاد رہے کہ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے رواں سال 1442 ہجری کے لیے حج کے طبی منصوبے کی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حج سیزن کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض سے محفوظ رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined