عرب ممالک

سعودی عرب نے کی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف تبصروں کی سخت الفاط میں مذمت

سعودی عرب نے پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں تبصروں کی مذمت کے ساتھ ساتھ عقائد کے احترام پر زور دیا۔

سعودی عرب، تصویر آئی اے این ایس
سعودی عرب، تصویر آئی اے این ایس 

سعودی عرب نے پیغمبر اسلام کے بارے میں نوپور شرما کے تبصرے کی مذمت کی ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عقائد اور مذاہب کے احترام پر زور دیتے ہوئے ملک کے موقف کا اعادہ کیا۔

Published: undefined

حرمین کی جنرل پریذیڈنسی نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکتیں تمام مذاہب کی توہین کرتی ہیں اور جو لوگ ایسی حرکتیں کرتے ہیں وہ پیغمبرؐ کی مستند سیرت سے واقف نہیں ہیں۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اللہ کی دعائیں اور سلامتی ہو ان پر، کیونکہ وہ زمین پر رہنے والوں میں سب سے بہتر تھے۔ انسانیت اور دنیا کے لیے ایک رحمت تھے۔"

Published: undefined

یہ بیان مملکت سعودی عرب کا پیغام ہے کہ وہ تمام مذاہب اور عقیدوں کا احترام، سب کے درمیان امن کے پیغام کو پھیلانے اور اسلام کی علامت کے دوسرے مذاہب و عقائد کی توہین نہ کرنے کے موقف کی تصدیق کرتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے زبردست دباؤ کے بعد بی جے پی نے اتوار کو اپنی قومی ترجمان نوپور شرما کو ایک ٹی وی مباحثے کے دوران پیغمبر اسلامؐ کے تعلق سے ان کے متنازعہ ریمارکس پر معطل کر دیا۔ پارٹی نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور کسی بھی مذہبی شخصیت کی توہین کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined