عرب ممالک

سعودی عرب: سزائے موت کے کم عمر تین قیدیوں کے کیس پر نظر ثانی کا حکم

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے تین کم عمر مجرموں کے کیسز پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے

سعودی عرب: سزائے موت کے کم عمر تین قیدیوں کے کیس پر نظر ثانی کا حکم
سعودی عرب: سزائے موت کے کم عمر تین قیدیوں کے کیس پر نظر ثانی کا حکم 

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والے تین کم عمر مجرموں کے کیسز پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے علی النمر، دائود المرھون اور عبداللہ الزاھر کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کے سربراہ عواد العواد نے پراسیکیوٹر جنرل کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

Published: 28 Aug 2020, 12:30 PM IST

العواد نے ایک بیان میں کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے سزائے موت کے کم عمر مجرموں کی سزا پرعمل درآمد روکنا اور ان کے کیسز پر نظر ثانی کا حکم عدالتی اصلاحات کی طرف اہم قدم ہے۔ اس سے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Published: 28 Aug 2020, 12:30 PM IST

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے جرائم کے تحت سزائے موت پانے والے ملزمان کے کیسز پر نظرثانی کے احکامات سےواضح ہوتا ہے کہ مملکت میں عدالتی اصلاحات صرف کاغذوں تک محدود نہیں بلکہ ان پرحقیقی معنوں میں عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے۔

Published: 28 Aug 2020, 12:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Aug 2020, 12:30 PM IST