عرب ممالک

سعودی عرب: ’انجینئرنگ خلیات‘ کے ذریعہ جین تھراپی کا آغاز

سعودی عرب میں سائنسدانوں نے کینسر کے خلاف مدافعتی نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے 'انجینیرنگ خلیات' کے ذریعے جین تھراپی کے ایک نئے تجربے پر کام کرنا شروع کیا ہے۔

تصویر بشکریہ العر بیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العر بیہ ڈاٹ نیٹ 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سینٹر نے خون میں مدافعتی لیمفاسائٹس کو دوبارہ انجینئرنگ کے ذریعے "ایڈوانس جینیاتی امیون تھراپی" کے پروگرام کو شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد کینسر کے خلیوں کو ختم کرنے اور کینسر خلیات پرحملہ کرنے والے خلیوں میں تبدیل کرنا ہے تاکہ نئے اور جدید علاج کے طریقہ کار کے طور پر کینسر کے کیسز پر قابو پایا جا سکے۔ خیال رہے کہ یہ طریقہ علاج پچھلے دو سال میں امریکا اور یورپ میں اپنایا گیا ہے جسے طب کی زبان میں CAR-T سیل کہا جاتا ہے۔

Published: undefined

علاج کے طریقہ کار سے کینسر کے کچھ پیچیدہ معاملات کا علاج کرنے کے لیے مریض کے مدافعتی نظام کے استعمال پر انحصار کیا جاتا ہے جو اب علاج معالجے کے موجودہ طریقوں جیسے کیموتھراپی، تابکاری، امیونو تھراپی اور اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹیشن کے متبادل ہیں۔ شاہ فیصل اسپتال میں پہلا تجربہ ایک 13 سالہ بچے کے علاج پر کیا جا رہا ہے جو شدید لیمفوسائٹک لیوکیمیا کا شکار ہے۔ یہ بچہ علاج کے موجودہ طریقوں سے صحت یاب نہیں ہو رہا تھا۔

Published: undefined

شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جنرل آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سپروائزر ڈاکٹر ماجد الفیاض نے وضاحت کی کہ بین الاقوامی سطح پر اس علاج کا آغاز امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منظوری کے بعد دو سال کے اندر اندر شروع کیا گیا تاکہ مریضوں کے علاج معالجے کے جدید طریقے اپنائے جا سکیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ مریم الجابر)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined