عرب ممالک

سعودی عرب میں رمضان میں آن لائن خریداری میں اضافہ متوقع

سروے کے مطابق قریباً 73 فی صد لوگ رمضان میں آن لائن مصنوعات اور خدمات کی خریداری کا ارادہ رکھتے ہیں، گذشتہ سال بھی کم وبیش اتنی ہی تعداد میں لوگوں نے آن لائن خریداری کی تھی

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: سعودی عرب میں اس مرتبہ رمضان المبارک کے دوران میں آن لائن خریداری کے حجم میں اضافہ متوقع ہے۔ چیک آؤٹ ڈاٹ کام کے سروے کے مطابق قریباً 73 فی صد لوگ رمضان میں آن لائن مصنوعات اور خدمات کی خریداری کا ارادہ رکھتے ہیں۔گذشتہ سال بھی کم وبیش اتنی ہی تعداد میں لوگوں نے آن لائن خریداری کی تھی۔

Published: undefined

البتہ ان کے مقابلے میں قریباً 23 فی صد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ خود دکانوں یا خریداری مراکز پر جاکر اشیائے ضروریہ یا سروسز خرید کرنا چاہتے ہیں۔ سروے میں مختلف عمروں کے گروپوں کے خریداری رجحانات کا بھی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق زیادہ صاحب ثروت اور 18 سے 34 سال کی عمر کے لوگ دوسرے کے مقابلے میں زیادہ آن لائن خریداری کریں گے۔

Published: undefined

اس سروے کے مطابق سعودی عرب میں لوگ گذشتہ رمضان کے مقابلے میں اس مرتبہ زیادہ متنوع مصنوعات خرید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔البتہ خریداروں کا زیادہ مقبول زمرہ تو اشیائے صرف ہی ہیں۔سروے میں حصہ لینے والے 54 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ وہ آن لائن اشیائے ضروریہ خرید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،46 فی صد کپڑے اور 45 فی صد خوراک کی اشیاء اور 40 فی صد گھریلو استعمال کی دوسری اشیاء خرید کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

آن لائن خریداری کرنے والوں میں زیادہ تر صارفین (64 فی صد) کارڈ یا ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقوم ادا کرتے ہیں۔سروے کے مطابق رمضان میں ڈیجیٹل شکل میں رقوم کی ادائی سال کے باقی دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوسکتی ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined