عرب ممالک

یو اے ای کے بعد سعودی عرب نے بھی ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود دینے سے انکار کیا، امریکا کو بڑا دھچکا

خدشہ ہے کہ امریکہ کسی بھی وقت ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ اس بیچ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران پر کسی بھی حملے کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران کے ساتھ تنازع کے درمیان امریکی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں داخل ہو گئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کسی بھی وقت ایران پر حملے کا حکم دے سکتے ہیں۔ اس سے ایران کے پڑوسی ممالک میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد اب سعودی عرب نے بھی امریکہ کو دھچکا دے دیا ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کو تہران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود یا زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس سلسلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے فون پر بات کی۔

Published: undefined

سعودی عرب نے ایران کو یقین دلایا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی فوجی حملے کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال نہیں ہونے دے گا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ولی عہد نے منگل کی رات دیر گئے ایرانی صدر سے بات کی۔ بات چیت کے دوران سعودی عرب نے ایران کی خودمختاری کے احترام کے حوالے سے اپنے موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود یا زمین کو کسی بھی فریق کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، چاہے اس کا ہدف کوئی بھی ہو۔

Published: undefined

قبل ازیں، متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز کہا تھا کہ ملک ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے اپنی فضائی حدود، زمینی یا سمندری حدود کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ وزارت نے علاقائی استحکام اور غیر جانبداری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined