فائل تصویر آئی اے این ایس
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ سٹی میں 'السوسی' نام کی ایک عمارت کو فضائی حملہ کرکے تباہ کردیا اور حماس پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے عمارت کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا اور اسے نگرانی کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں عمارت 'الرؤیا' اور اس کے قریب خیموں میں پناہ گزینوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا فوری انتباہ جاری کیا تھا۔
Published: undefined
فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الرؤیا عمارت کے رہائشیوں اور اس کے قریب خیموں کے مکینوں کو جو بیروت چوک اور عرب لیگ ا سٹریٹ میں واقع ہیں۔ مطلع کیا جاتا ہے کہ دفاعی فوج عمارت پر جلد ہی حملہ کرے گی کیونکہ اس کے اندر یا اس کے قریب حماس کا انفراسٹرکچر موجود ہے۔ بیان میں انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر عمارت کو جنوب کی طرف خان یونس میں المواسی کے انسانی ہمدردی کے علاقے کی جانب خالی کر دیں۔ دریں اثنا غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کی وجہ سے 6 نئی ہلاکتوں کی اطلاع دی، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔
Published: undefined
وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح بھوک سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 382 ہو گئی ہے جن میں 135 بچے بھی شامل ہیں۔ وزارت نے یہ بھی زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران ناکہ بندی اور خوراک اور طبی سامان کی قلت کی وجہ سے مسلسل بگڑ رہا ہے اور عالمی برادری اور امدادی اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔
Published: undefined
ہفتے کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع غزہ شہر کے مکینوں کو جنوب میں ایک "انسانی ہمدردی کے علاقے" میں منتقل ہونے کی اپیل کی، تاکہ غزہ کے سب سے بڑے شہر پر متوقع زمینی حملے کی تیاری کی جا سکے۔ فوج نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے علاقے میں فیلڈ اسپتال، پانی کی پائپ لائنیں، پانی صاف کرنے کے پلانٹس اور خوراک کی فراہمی جیسی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔
Published: undefined
فوج کے ایک ترجمان نے غزہ شہر کے مکینوں کو انسانی ہمدردی کے علاقے میں منتقل ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا "ہم المواصی علاقے کو ایک انسانی ہمدردی کا علاقہ قرار دے رہے ہیں جہاں انسانی خدمات فراہم کرنے کا کام کیا جائے گا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد انسانی ہمدردی کے علاقے میں منتقل ہو جائیں اور ان ہزاروں افراد میں شامل ہو جائیں جو پہلے ہی وہاں جا چکے ہیں۔
Published: undefined
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فوج غزہ شہر سے شہریوں کو جنوب کی طرف نکل جانے کی ترغیب دے رہی ہے، جہاں اس کی افواج حماس کے باقی ماندہ گڑھ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں اور بالآخر پورے شہر پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔ اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ غزہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں تقریباً دس لاکھ افراد رہتے ہیں، اور وہ خبردار کر رہی ہے کہ اگر اسرائیل نے شہر پر وسیع پیمانے پر حملہ کیا تو ایک تباہی ہو گی۔ اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ غزہ تباہی کے دہانے پر ہے۔
Published: undefined
اس دوران ہفتے کی صبح سے غزہ کی پٹی پر مسلسل اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 فلسطینی شہری ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔ فلسطینی پریس ایجنسی "صفا" نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین امداد کے خواہشمند شہری شامل ہیں جو غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے جنوب مغرب میں الطینہ امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
Published: undefined
اسرائیلی فوج نے گزشتہ جمعے کو بھی غزہ شہر میں ایک عمارت کو تباہ کر دیا تھا جب اس نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنائے گی جن کے بارے میں اس کا الزام ہے کہ حماس انہیں استعمال کر رہی ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل فلسطینی پٹی کے سب سے بڑے شہر پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں تیز کر رہا ہے، جہاں تقریباً دس لاکھ افراد موجود ہیں۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined