جنرل پریزیڈنسی الحرمین الشریفین کے ٹرانسپورٹ امور کے معاون اسامہ سمکری نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے مسجد حرام میں گاڑیوں کی نقل وحرکت کے پیش نظر مسجد کے بیرونی مقامات میں متعدد مقامات پر پارکنگ اسٹینڈ قائم کیے ہیں جہاں زائرین کو مفت کار پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
Published: undefined
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسامہ سمکری نے بتایا کہ مسجد حرام کے جنوبی اور مغربی اطراف سے آنے والے زائرین اور معتمرین کے لیے 'کدی پارکنگ اسٹینڈ اور شاہ عبدالعزیز وقف کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے جب کہ مشرقی اور شمالی اطراف سے آنے والوں کے لیے الششہ خلف بن دائود پارکنگ مختص کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام کے نمازیوں کو نئی احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لیے 'اعتمرنا' موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس سے مسجد حرام کے نمازی اور معتمرین استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرکے زائرین اور معتمرین کی با آسانی مسجد حرام میں آمدورفت ممکن ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل آٹوموبائل سنڈیکیٹ نے مسافروں کی حفاظت اور صحت کے لیے پارکنگ، مسافرخانے اور بسوں کے لیے تمام احتیاطی تدابیر، سماجی فاصلے پر عمل پیرا ہونے کے اقدامات، ماسک پہننے اور تمام زائرین اور مسافروں کے لیے جراثیم کش اسپرے کو لازمی قرار دیا ہے۔
ادھر حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کی طرف سے مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں آمد ورفت کے لیے زائرین عمرہ مناسک کا ورچوئل تجربہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
حرمین شریفین کی جنرل پریزی ڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی ہدایت پر انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے مناسک عمرہ سعی اور دیگر مناسک کے موقعے پر ہنگامی ایس او پیز سے آگاہی کا مربوط پروگرام وضع کیا گیا ہے۔ مناسک عمرہ کے مقامات پر دن میں 10بار جراثیم کش اسپرے کیے جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے 450 کارکن مختص کیے گئے ہیں۔ مسجد حرام میں 2500 لیٹر جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے جب کہ ہاتھوں سے مسجد حرام اور اس کے صحن کو صاف رکھنے کے لیے 300 رضاکاروں پر مشتمل عملہ کام کر رہا ہے۔
Published: undefined
اس نے مطاف کے صحن سے تمام قالینوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ زائرین کو کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے سے روک دیا گیا ہے۔ جب کی زم زم کے حصول کے لیے راستے اور سماجی فاصلوں کی نشاندہی کا انتظام کیا گیا ہے۔
(العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined