عرب ممالک

سعودی شہر جدہ میں شدید بارش، 2 افراد ہلاک، لوگوں سے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سمیت مغربی علاقوں میں جمعرات کو شدید بارش کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ موسلادھار بارش سے پروازوں میں تاخیر ہوئی اوراسکولوں کو بند کردیا گیا ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

ریاض: سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سمیت مغربی علاقوں میں جمعرات کو شدید بارش کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ موسلادھار بارش سے پروازوں میں تاخیر ہوئی اوراسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ کی علاقائی حکومت نے اپنے ٹویٹرصفحہ پراطلاع دی ہے کہ’’اب تک دو لوگوں کی موت کی تصدیق کی گئی اور ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ جب تک ضروری نہ ہو وہ گھروں سے باہر نہیں نکلیں‘‘۔

Published: undefined

سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں کو ملانے والی شاہراہ بارش شروع ہونے کے بعد بند کر دی گئی تھی، تاہم بعد میں اسے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔اسی شاہراہ کو بہت سے عازمین حج وعمرہ مکہ مکرمہ پہنچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ سرکاری چینل الاخباریہ نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں عبادت گزاروں کی فوٹیج دکھائی جس میں وہ کعبۃ اللہ کا طواف کر رہے ہیں۔

Published: undefined

جدہ میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویرمیں دیکھاجاسکتا ہے کہ کھڑے پانی سے ٹریفک متاثر ہو رہا ہے۔بعض تصاویرمیں جدہ میں شاہراہوں پرپانی کھڑا دیکھاجاسکتا ہے اور اس سے ٹریفک متاثر ہورہاہے اور کچھ گاڑیاں جزوی طور پر ڈوبی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

Published: undefined

شہر کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے خراب موسمی حالات کے پیش نظرکچھ پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔انتظامیہ نے مسافروں پر زوردیا کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ شیڈول کے لیے متعلقہ فضائی کمپنی سے رابطہ کریں‘‘۔ سعودی پریس ایجنسی نے طلوع فجر سے قبل اطلاع دی تھی کہ شہر کے اسکولوں کوعارضی طورپربند کردیا جائے گا کیونکہ بارش کا سلسلہ دن بھرجاری رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جدہ میں قریباً ہرسال موسم سرما میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آتے ہیں اور سنہ 2009 میں شہر میں بارش کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب میں 123 افراد ہلاک اور اس کے دو سال بعد مزید 10 افراد کی سیلاب سے موت ہوگئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined