تصویر @insharifain
حجاج کرام عرفات میں جمع ہو کر حج کا رکن اعظم ادا کر رہے ہیں۔ اس دوران سعودی حکام کی جانب سے ہر سطح پر باریک بینی سے نگرانی جاری رہی، اور فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ایک سازگار ماحول مہیا کیا گیا۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منیٰ پہنچے ہیں تاکہ امورِ حج کی نگرانی کر سکیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے اس دورے کا مقصد حجاج کرام کی راحت اور سکون کے لیے فراہم کردہ سہولیات و خدمات کا بذات خود جائزہ لینا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، آج بروز جمعرات بوقت صبح حجاج کرام پوری تیاری کے ساتھ میدانِ عرفات کی طرف روانہ ہوئے، جہاں مختلف سرکاری ادارے ان کی خدمت میں مصروف تھے۔ عرفات کے مختلف حصوں میں طبی، امدادی، غذائی اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی تھیں تاکہ اللہ کے مہمانان کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ حجاج نے مسجدِ نمرہ میں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔
Published: undefined
آج ہی غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام عرفات سے روانہ ہو کر مزدلفہ پہنچیں گے جو حج کے سفر میں تیسرا مقدس مقام ہے۔ یہ منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع ہے۔ مزدلفہ میں حجاج رات گزارتے ہیں، مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کے ساتھ ادا کرتے ہیں، اور پھر رمی کے لیے کنکریاں جمع کرتے ہیں۔
Published: undefined
سعودی سے موصول اطلاعات کے مطابق میدان عرفات میں سیکورٹی، طبی اور بلدیاتی اداروں کے اہل کاروں کی بڑی تعداد آج سارا دن موجود رہی۔ ایک منظم منصوبے کے تحت جبلِ رحمت کا ہسپتال، متعدد طبی مراکز اور ایمبولینس پوائنٹس پوری تیاری سے فعال رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے اور اللہ کے مہمانوں کو بھرپور توجہ دی جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined