عرب ممالک

سعودی عرب میں 10 دن تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ملک بھر میں آئندہ دس روز تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری کی ہے

علامتی تصویر / بشکریہ اے بی سی ڈاٹ نیٹ
علامتی تصویر / بشکریہ اے بی سی ڈاٹ نیٹ 

الریاض: سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے ملک بھر میں آئندہ دس روز تک سردی کی شدید لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔ ماہر موسمیات حسن کرانی نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں‌ کہا کہ جمعرات کی شام سے آئندہ دس روز تک ملک شدید سردی کی لپیٹ میں رہے گا۔ انہوں نے عوام پر سردی سے بچائو کے لیے حفاظتی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Published: undefined

قطبی سیاح نے 'میں سفر میں‌ ہوں' کے عنوان سے لکھا ہے کہ جمعرات کی شام سے سعودی عرب کی فضا شدید سردی کی لپیٹ میں آ رہی ہے۔ 14 جنوری سے 24 جنوری تک ملک کے شمالی علاقوں میں بارش، برف باری، ٹھنڈی ہوائوں‌ کے چلنے اور سردی کی لہر میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب میں موسمیاتی کمیٹی کے رکن عبدالعزیز الحصینی نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دو روز کے دوران ملک میں درجہ حرارت میں تین سے پانچ درجے کا اضافہ ہوا تھا۔ آئندہ ہفتے سے مملکت میں بعض مقامات پر درجہ حرارت تین سے پانچ درجے سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دونوں میں ملک کے بعض شہروں تبوک، مدینہ منورہ، شمالی علاقوں، الجوف، مکہ، ساحلی علاقوں، حائل، القصیم میں بارشوں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined