
فائل تصویر آئی اے این ایس
قطر کے دارالحکومت میں "دوحہ فورم 2025" کا 23واں ایڈیشن شروع ہو گیا، جس کا عنوان "انصاف کو مضبوط کرنا: وعدوں سے حقیقی عملی اقدامات تک" رکھا گیا ہے۔ خطے کی موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں منعقد ہونے والا یہ فورم غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے، جس میں عرب اور دیگر ممالک کے سربراہان، وزرائے خارجہ اور عالمی قائدین شریک ہیں۔
Published: undefined
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے مطابق فورم کا مقصد انصاف، انسانی ترقی اور تنازعات کے پُرامن حل کے اصولوں کو مضبوط بنانا ہے، جبکہ اس سال کے ایجنڈے میں عالمی تجارت کا مستقبل، ٹیکنالوجی کی دوڑ، مصنوعی ذہانت، سپلائی چینز، واشنگٹن،بیجنگ تعلقات، غزہ کی صورت حال اور عالمی صحت جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔ فورم جو تقریباً دو دہائیوں سے منعقد ہو رہا ہے ایک کثیرالجہتی مکالمے کا پلیٹ فارم ہے۔ اس سال کی نشست عالمی چیلنجوں کے حل تلاش کرنے اور دنیا کے موجودہ مسائل و چیلنجوں پر بصیرت کے تبادلے کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔
Published: undefined
دوحہ فورم کی جنرل ڈائریکٹر مها الكواری نے کہا کہ 2025 کا ایڈیشن سب سے نمایاں ایڈیشن میں سے ایک ہو گا، جس میں 160 سے زائد ممالک سے چھ ہزار سے زیادہ شرکاء شامل ہیں۔ اس میں اعلیٰ سطح کے وزرائے خارجہ، سرکاری وفود اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ فورم میں 125 سیشن ہوں گے، جن میں 471 مقررین خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ کچھ نشستیں نجی اور بند کمرے میں ہوں گی۔
Published: undefined
ماہرین کے مطابق 2025 کا فورم صرف ایک بحث و مباحثے کا پلیٹ فارم نہیں، بلکہ یہ پالیسی سازوں کی حقیقی خواہش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی تعاون کے اصولوں کو دوبارہ ترتیب دیں۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ فورم حکومتوں، معاشروں اور انسانی تنظیموں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined