عرب ممالک

اسرائیل کے ساتھ اعلانِ امن اقوام کی باہمی رواداری کا مظہر: بحرینی وزیر خارجہ

بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اعلانِ امن سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا اور یہ اقوام کے باہمی رواداری اور بقائے باہمی سے رہنے کے عقیدے کا بھی مظہر ہے

اسرائیل کے ساتھ اعلانِ امن اقوام کی باہمی رواداری کا مظہر: بحرینی وزیر خارجہ
اسرائیل کے ساتھ اعلانِ امن اقوام کی باہمی رواداری کا مظہر: بحرینی وزیر خارجہ 

بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی کا کہنا ہے کہ بحرین کے اسرائیل کے ساتھ اعلانِ امن سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا اور یہ اقوام کے باہمی رواداری اور بقائے باہمی سے رہنے کے پختہ عقیدے کا بھی مظہر ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز اسرائیلی وزیر خارجہ گابی اشکنازی سے فون پر بات چیت کی ہے۔

Published: undefined

عبداللطیف الزیانی نے العربیہ سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہم جناب شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ان کے دانش مندانہ ویژن پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انھوں نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن کے قیام کے لیے دلیرانہ اور تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ہم بحرین کے معززعوام کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں جنھوں نے امن کی حمایت کی ہے اور جن کا یہ پختہ عقیدہ ہے کہ امن ہی قوم کے لیے ایک تزویراتی انتخاب ہے۔‘‘

Published: undefined

ان سے جب بحرین کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے مخالفین کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’ سیاسی معاملات میں یہ ایک فطری سی بات ہے کہ بعض لوگ ایسے فیصلوں کے حامی ہوتے ہیں اور بعض مخالف ہوتے ہیں۔‘‘انھوں نے بحرین کے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ اس کو اپنی خارجہ پالیسی کے تعیّن کا خود مختارانہ حق حاصل ہے۔ ایران کی جانب سے بحرین کی اسرائیل سے ڈیل کی مذمت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے عبداللطیف الزیانی نے کہا کہ انھیں اس پر کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

انھوں نے کہا :’’ جہاں تک ایرانی بیانات کا تعلق ہے تو یہ ایک متوقع حقیقت ہیں۔ایران برسوں سے فلسطین کی حمایت کا دعویٰ کررہا ہے لیکن اس نے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا۔اس کے بجائے وہ عرب ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کرتا ہے اور ان کی سلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔وہ دہشت گرد ملیشیاؤں کی حمایت کرتا اور انھیں اسلحہ مہیا کرتا ہے اور وہ دوسرے ممالک کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی سے نہیں رہنا چاہتا ہے۔‘‘

Published: undefined

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اسرائیل اور بحرین کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کیے تھے۔ ان دونوں ملکوں کے درمیان 13 اگست کو طے شدہ امن معاہدے پر 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں دست خط متوقع ہیں۔

صدر ٹرمپ نے گذشتہ روز بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی اوراس کے بعد ایک ٹویٹ میں اس نئے امن معاہدے کی اطلاع دی تھی۔گذشتہ ایک ماہ میں ان کی ثالثی میں اسرائیل کا کسی عرب ملک سے یہ دوسرا امن معاہدہ ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined