عرب ممالک

سعودی عرب میں ریاض سمیت کئی شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ

پانچ شہر ریاض،تبوک ، الدمام ، ظہران ، الہفوف کے علاوہ چار گورنریوں جدہ ، طائف ، القطیف اور الخُبر میں دن رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد سعودی عرب میں بڑھکر 2605 ہوگئی ہے اور وہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران چار اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔سعودی عرب سعودی حکومت نے اس کے بعد اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دارالحکومت ریاض سمیت کئی شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

Published: undefined

سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پانچ شہروں ریاض،تبوک ، الدمام ، ظہران ، الہفوف کے علاوہ چار گورنریوں جدہ ، طائف ، القطیف اور الخُبر میں دن رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں سعودی وزارت صحت نے مملکت میں کرونا وائرس سے چار نئی اموات کی تصدیق کی ہے۔مملکت میں اب تک اس مہلک وائرس سے 38 افراد وفات پا چکے ہیں۔وزارت صحت نے کرونا وائرس کے 60 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس طرح اب کل کیسوں کی تعداد2605 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت نے اتوار کو بتایا تھا کہ کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں میں 47 فیصد سعودی شہری ہیں اور 53 فی صد غیر ملکی ہیں۔وہ مملکت میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں یا مختصر میعاد کے ویزوں پر آئے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی عاید کررکھی ہے اور بڑے شہروں میں پہلے ہی کرفیو میں نافذ ہے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کی خریداری اور سیر وتفریح کے لیے نقل وحرکت تشویش کا سبب ہے۔

Published: undefined

شاہ سلمان نے ایک فرمان جاری کیا تھاجس کے تحت بیرون ملک سے سعودی شہریوں کو واپس لانے کا حکم دیا ہےاور کہا ہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پھنسے ہوئے شہریوں کی واپسی کو ترجیح دی جائے۔سعودی حکومت نے ان افراد کے لئے ایک ہاٹ لائن نمبر دیا ہے جہاں سے وہ واپسی کاپورا طریقہ پوچھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined