عرب ممالک

دبئی میں ائمہ کرام، مذہبی اسکالرز کے لیے طویل مدتی رہائشی گولڈن ویزا کا اعلان

حکومت کے زیر انتظام دبئی میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ اہل امیدواروں کو دس سالہ رہائشی اجازت نامے کے لیے توسیع دینے کا فیصلہ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے جاری کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

دبئی: دبئی حکومت نے ہفتے کے روز ائمہ کرام ، مبلغین اور مذہبی محققین کے لیے اپنا طویل مدتی رہائشی ویزا، گولڈن ویزا دینے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ حکومت کے زیر انتظام دبئی میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ اہل امیدواروں کو دس سالہ رہائشی اجازت نامے کے لیے توسیع دینے کا فیصلہ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے جاری کیا۔

Published: undefined

اس پروگرام کے تحت مبلغین، مؤذن، مفتیان کرام کے ساتھ ساتھ آئمہ مساجد اور مذہبی محققین گولڈن ویزا کے اہل ہیں۔ اہل امیدواروں کے لیے شرط یہ ہے کہ انہوں نے ریاست میں کم از کم 20 سال اس کردار میں گزارے ہوں۔ یہ اعلان عید الفطر سے کچھ دن پہلے سامنے آیا، جو ایسا موقع ہے جسے مسلم دنیا میں خاص اہتمام سے منایا جاتا ہے۔ دبئی کے ولی عہد نے اس موقع پر نامعلوم رقم کے "مالی اعزاز" کا اعلان بھی کیا ہے۔

Published: undefined

یو اے ای کا گولڈن ویزا پروگرام ایک انتہائی مطلوب طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو ملک کے اندر بہترین غیر ملکی صلاحیتوں کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ لوگوں کو ملک میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام ویزا ہولڈرز کو اسپانسر کی ضرورت کے بغیر ملک میں رہنے کی خودمختاری کی پیشکش کرتا ہے اور پانچ یا دس سال کی مدت کے لیے طویل مدتی رہائشی ویزا فراہم کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

گولڈن ویزا رکھنے والے متحدہ عرب امارات سے باہر بھی طویل مدت تک کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں تاہم ان کے ویزا کی حیثیت اور خاندان کے اراکین کو اسپانسر کرنے کی اہلیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس سے پہلے یہ پروگرام پبلک سیکٹر اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں، کاروباری افراد، ہنرمندوں، موجدوں، ڈاکٹروں، سائنس دانوں اور فن اور ثقافت کے شعبے میں تخلیق کاروں اور چند دیگر شعبوں تک محدود تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined