عرب ممالک

امریکہ کے دباؤ میں ہوئی سعودی شہزادوں اور وزراء کی گرفتاری!

سعودی عرب میں بد عنوانی کے الزام میں موجودہ وسابق وزراء اور 11 شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فائل تصویر/Getty Images
فائل تصویر/Getty Images 

سعودی عرب میں بد عنوانی کے الزام میں موجودہ وسابق وزراء اور 11 شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں بد عنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف شاہ سلمان نے بڑا قدم اٹھالیا، سابق وزراء اور شہزادوں کو سعودی شاہ کے حکم پر چند گھنٹے پہلے بنائی گئی بد عنوان کمیٹی نے گرفتار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نو تشکیل شدہ بد عنوان کمیٹی کے سربراہ ولی عہد محمد بن سلمان ہیں، کمیٹی نے بد عنوانی کےالزام میں 38 موجودہ اور سابق وزرا کوگرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار سعودی شہزادوں میں الولیدبن طلال بھی شامل ہیں، جنہوں نے دنیا کے نامور ترین مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

اس سے پہلے سعودی شاہ سلمان نے متعدد اہم فیصلے کئے اور بد عنوانی کےخلاف تحقیقات کیلئےاعلیٰ کمیٹی قائم کی، جسے کرپٹ عناصر پر سفری پابندی لگانے اور گرفتار کرنے کی اجازت دی گئی ہے،کمیٹی کو متعلقہ اداروں کے تعاون سے مناسب کارروائی کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

الولید بن طلال کی گرفتاری کے بعد ایسے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ اس کارروائی میں امریکہ کا دباؤ شامل ہو سکتا ہے۔ دراصل الولید سلطان کنگڈم ہولڈنگ نامی کمپنی کے مالک ہیں اور ان کا شمار دنیا کے سب سے امیر لوگوں میں ہوتا ہے۔ نیوز کارپ، سٹی گروپ، ٹوئٹر اور دیگر مشہور و معروف کمپنیوں میں ان کی حصہ داری ہے۔ الولید امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر کئی منفی تبصرے کر چکے ہیں جس کے بعد انھیں ٹرمپ مخالف تصور کیا جاتا رہا ہے۔ الولید کی اس گروپ میں بھی حصہ داری ہے جس نے حال ہی میں نیو یارک کا پلازہ ہوٹل امریکی صدر سے خریدا ہے۔ انھوں نے ایک مہنگا لگزری یاٹ بھی ٹرمپ سے خریدا ہے۔ لیکن 2015 میں الولید نے ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی کے ساتھ ہی پورے امریکہ کے لیے ایک دھبہ بتایا تھا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’ایک فرضی شہزادہ امریکی لیڈروں کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جب میں منتخب کر لیا جاؤں گا تو وہ ایسا نہیں کر پائے گا۔

Published: 05 Nov 2017, 11:43 AM IST

اسی طرح وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی عادل فقیہ کو ہٹادیاگیا ہے، شاہ سلمان نےبحریہ کے سربراہ جنرل عبداللہ کو سبکدوش کرکےجنرل فہد الغفیلی کومنصب سونپ دیا ہے۔

سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے سعودی عرب میں بد عنوانی کے خلاف ہوئی کارروائی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتےہوئے اس کارروائی کو ڈووال کے بیٹے کی کمپنی سے جوڑا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ سعودی شہزادے کا کیا ہوگا جس نے ڈووال کے بیٹے کی کمپنی کے لئے فنڈنگ کی تھی؟

Published: 05 Nov 2017, 11:43 AM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Nov 2017, 11:43 AM IST