ویڈیو مباحثہ: راہل گاندھی کے ذریعہ الیکشن کمیشن اور سی ای او گیانیش کمار پر تازہ الزامات سے متعلق کیا کہتے ہیں ماہرین؟

راہل گاندھی کی پریس کانفرنس سے الیکشن کمیشن اور بی جے پی میں ہلچل مچ گئی ہے۔ راہل گاندھی کے الزامات کو خارج کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

user

قومی آواز بیورو

حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اپنی تازہ پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ کرناٹک کے الند اسمبلی حلقہ میں ووٹ حذف کیے جانے سے متعلق انھوں نے کرناٹک سی آئی ڈی کو ثبوت سونپنے کے لیے الیکشن کمیشن کو 7 دنوں کا وقت دیا ہے۔ اس درمیان الیکشن کمیشن اور بی جے پی میں ہلچل مچ گئی ہے۔ راہل گاندھی کے الزامات کو خارج کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ لیکن راہل گاندھی کے سوالوں کے جواب اب تک نہیں ملے ہیں۔ حزب اختلاف کے قائد نے الیکشن کمیشن سے 7 دنوں کے اندر جو جانکاریاں طلب کی ہیں، ان میں ووٹروں کا نام حذف کرنے کے لیے درخواست دینے کا وسیلہ، موبائل نمبروں کا استعمال، سسٹم کا آئی پی ایڈریس، او ٹی پی کی تفصیل سمیت کچھ دیگر اہم جانکاریاں شامل ہیں۔ اسی موضوع پر ’قومی آواز‘، ’نیشنل ہیرالڈ‘ اور ’نوجیون‘ نے مشترکہ طور پر ماہرین کے ساتھ خصوصی مباحثہ کا انتظام کیا۔ اس میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سامنے کھڑے اہم سوالات پر گفتگو ہوئی۔ دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔