لاک ڈاؤن اور ہندوستانی معیشت پر راجیو بجاج سے راہل گاندھی کی گفتگو کل

راہل گاندھی جمعرات کی صبح 10 بجے معروف صنعت کار راجیو بجاج سے لاک ڈاؤن اور ہندوستانی معیشت کے تعلق سے ہوئی گفتگو پر مبنی ویڈیو اپنے سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر کریں گے۔

user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کورونا وائرس انفیکشن، لاک ڈاؤن، ہندوستانی معیشت اور اس سے جڑے پہلوؤں پر لگاتار ماہرین سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس بات چیت پر مبنی ویڈیو وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر بھی کرتے ہیں تاکہ عام لوگ بھی حقیقت حال سے واقف ہوں۔ اسی کے تحت جمعرات کی صبح 10 بجے راہل گاندھی معروف صنعت کار راجیو بجاج سے ہوئی گفتگو پر مبنی ویڈیو پروگرام اپنے سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر کرنے والے ہیں۔ راہل گاندھی کے یو ٹیوب چینل پر اس سلسلے میں 1 منٹ 6 سیکنڈ کا ایک ٹیزر ویڈیو بھی شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ جب کچھ ماہرین سے انھوں نے بات کی تو بتایا گیا کہ جس وقت آپ مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہیں تو آپ لوگوں کے دماغ میں ایک غیر مہلک بیماری کو مہلک بنا دیتے ہیں، اس کے بعد اس سوچ کو ان کے دماغ سے مٹانا ناممکن ہوتا ہے۔ ٹیزر ویڈیو میں راجیو بجاج کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ "جیسا آپ نے (راہل گاندھی نے) کہا کہ جب آپ اَن لاک کریں گے تو یہ آپ کو پھر بھی متاثر کرے گا، لیکن آپ نے اس دوران معیشت کو نقصان ضرور پہنچا دیا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔