بہار اسمبلی انتخاب 2025: کانگریس نے اٹھایا ایسا قدم، جو نتیش کمار کی مشکلات میں کرے گا اضافہ، دیکھیں ویڈیو

سوال یہ ہے کہ مہاگٹھ بندھن کی جانب سے انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے جاری کردہ ’نیائے سنکلپ‘ کو ’منڈل 2.0‘ کیوں کہا جا رہا ہے، اور بہار معاملے پر مہاگٹھ بندھن، خصوصاً کانگریس کی حکمت عملی کیا ہے۔

user

قومی آواز بیورو

بہار میں کاگنریس نے انتہائی پسماندہ طبقات پر داؤ کھیل کر نتیش کمار کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب تک بہار کی سیاست میں انتہائی پسماندہ طبقات کا ووٹ نتیش کمار کے ساتھ جاتا رہا ہے، لیکن کانگریس نے اس بار زوردار تیاری کی ہے۔ پارٹی کی سرگرمی اس قدر زیادہ ہے کہ وہ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی انتخابی تشہیر کی قیادت کرتی ہوئی معلوم پڑ رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ مہاگٹھ بندھن کی جانب سے انتہائی پسماندہ طبقات کے لیے جاری کردہ ’نیائے سنکلپ‘ کو ’منڈل 2.0‘ کیوں کہا جا رہا ہے، اور بہار معاملے پر مہاگٹھ بندھن، خصوصاً کانگریس کی حکمت عملی کیا ہے۔ اس تعلق سے ’قومی آواز‘ نے بہار کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے صحافی وشودیپک سے خصوصی بات چیت کی۔ دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔