بھارت جوڑو یاترا: راہل گاندھی نے نوجوان ’بھارت یاتریوں‘ سے کچھ اہم ایشوز پر کیا مذاکرہ، دیکھیے ویڈیو

اس مذاکرہ میں کانگریس لیڈر کنہیا کمار بھی شامل ہوئے جو ایک الگ ہی انداز میں پدیاترا کے دوران لگائے گئے جیمر کو لے کر بھارت یاتریوں کی دقتوں کو راہل گاندھی کے سامنے رکھتے نظر آئے۔

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج تلنگانہ میں آخری دن ہے۔ آج رات یہ پدیاترا مہاراشٹر کی سرحد میں داخل ہوگی۔ اس پدیاترا کے دوران راہل گاندھی کے الگ الگ انداز میں نظر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ راہل گاندھی نے بھارت یاتریوں کے ساتھ ایک مذاکرہ بھی کیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی سے بھارت یاتری ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے متعلق بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس بات چیت کے دوران راہل گاندھی نے بھارت یاتریوں سے بھگت سنگھ اور کن بی جے پی لیڈروں کو اس یاترا میں شامل ہونا چاہیے، اس پر بھی اپنا نظریہ بیان کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔