ساتوک-چراغ کی جوڑی سوئس اوپن کے فائنل میں

کامن ویلتھ گیمز 2022 کے چیمپئن ساتوک-چراغ نے ہفتے کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں تیسری سیڈ اونگ اور ٹیو کو 21-19، 17-21، 21-17 سے ایک گھنٹے اور نو منٹ میں شکست دی۔

<div class="paragraphs"><p>ساتوک-چراغ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ساتوک-چراغ، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بیسل: ہندوستان کے ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے مردوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں ملائیشیا کے اونگ یو سن اور ٹیو ای یی کو شکست دے کر بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 300 ایونٹ سوئس اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ کامن ویلتھ گیمز 2022 کے چیمپئن ساتوک-چراغ نے ہفتے کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں تیسری سیڈ اونگ اور ٹیو کو 21-19، 17-21، 21-17 سے ایک گھنٹے اور نو منٹ میں شکست دی۔ دوسری سیڈ ہندوستانی جوڑی اتوار کو فائنل میں چین کے رین ژیانگ یو اور ٹین کیانگ سے مقابلہ کرے گی۔

اس سے آمنے سامنے کے مقابلے میں ملائیشیا کی جوڑی کو 3-2 کی برتری حاصل تھی لیکن ہندوستانی کھلاڑی میچ کے ابتدائی مرحلے میں حاوی رہے۔ ساتوک-چراغ ایک موقع پر 16-11 سے آگے تھے لیکن اونگ اور ٹیو نے لگاتار چھ پوائنٹس جیت کر میچ کا رخ موڑ دیا۔ ملائیشیا کی جوڑی 19-17 پر پہلا گیم جیتنے سے محض دو پوائنٹس کی دوری پر تھی لیکن ہندوستانی جوڑی نے لگاتار چار پوائنٹس حاصل کر کے گیم 21-19 سے جیت لیا۔


دوسرے گیم میں اونگ اور ٹیو نے شروع سے ہی برتری برقرار رکھی اور ہندوستانی جوڑی کو واپسی کا موقع دیئے بغیر 21-17 سے جیت درج کی۔ فیصلہ کن کھیل میں، دونوں ٹیموں نے برابری پر میدان میں آغاز کیا لیکن ساتوک -چراغ نے جلد ہی 15-8 کی برتری حاصل کر لی۔ ملائیشیا نے 11-18 پچھڑنے پر واپسی کرنے کی اپنی سطح پر پوری کوشش کی، لیکن ہندوستانیوں نے فیصلہ کن مقابلے کو 21-17 سے جیت کر فائنل میں جگہ یقینی کرلی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔