پنکج اڈوانی کا 11ویں نیشنل بلیئرڈ خطاب پر قبضہ

دو بار کے ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ پنکج اڈوانی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’کسی بھی بڑے میچ میں اپنے بہترین دوست کے خلاف کھیلنا آسان نہیں ہوتا ہے۔‘‘

پنکج اڈوانی، تصویر ٹوئٹر @PankajAdvani247
پنکج اڈوانی، تصویر ٹوئٹر @PankajAdvani247
user

یو این آئی

بھوپال: ہندوستان کے ٹاپ کیو کھلاڑی پنکج اڈوانی نے پیر کے روز یہاں فائنل میں ہم وطن دھرو سیت والا کو پانچ۔دو سے شکست دے کر اپنے قومی بلیئرڈ خطاب کا دفاع کیا۔ یہ ان کا مجموعی طور پر 34 واں اور سینئر کیٹیگری میں 11 واں قومی خطاب ہے۔ پنکج کے پاس بلیئرڈ اور اسنوکر کے تمام فارمیٹس میں 23 عالمی خطاب بھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پنکج اور دھرو دونوں پیٹرولیم اسپورٹس پروموشن بورڈ (پی ایس پی بی) کے لیے کھیلتے ہیں۔

دو بار کے ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ پنکج نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "کسی بھی بڑے میچ میں اپنے بہترین دوست کے خلاف کھیلنا آسان نہیں ہے۔ دھرو ست والا پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی تھے۔ اسنوکر کے دو مایوس کن مقابلوں کے بعد وہ یہ خطاب جیت کر پرجوش ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔