منو بھاکر ’بی بی سی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے سرفراز

منو بھاکر نے ورچوئل تقریب کے دوران کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کے ذریعے ہی میری محنت کو سراہا گیا ہے

منو بھاکر، تصویر ٹوئٹر @realmanubhaker
منو بھاکر، تصویر ٹوئٹر @realmanubhaker
user

یو این آئی

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان نشانے باز منو بھاکر کو بی بی سی ورچوئل ایوارڈ تقریب میں ’ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ ’ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ‘ کا اعلان انگلینڈ کے عظیم کرکٹ کھلاڑی بین اسٹوکس نے کیا۔ یہ ایوارڈ پہلی مرتبہ ایوارڈ تقریب میں شامل کیا گیا ہے۔ منو بھاکر کو یہ ایوارڈ لیجنڈ انڈین ایتھلیٹ انجو بوبی جارج نے دیا۔ یہ ایوارڈ تقاریب 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقد کی گئی۔

منو بھاکر نے ورچوئل تقریب کے دوران کہا ’’یہ ایوارڈ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کے ذریعے ہی میری محنت کو سراہا گیا ہے۔ لوگوں کو اب اس کے بارے میں پتہ چل گیا ہے۔ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی انجو بوبی جارج سے یہ ایوارڈ حاصل کرکے حقیقت میں ایسا لگ رہا ہے کہ ایک ابھرتے ہوئے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے‘‘۔


منو بھاکر آئی ایس ایس ایف میں سونے کا تمغہ جیتنے والی کم عمر ہندوستانی نشانے باز ہیں ۔19 سالہ منو بھاکر نے 16 سال کی عمر میں ہی ’انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن‘ (آئی ایس ایس ایف) ورلڈ کپ 2018 میں دو طلائی تمغے جیتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے یوتھ اولمپک کھیلوں میں ایک سونے کا تمغہ اور اسی سال کامن ویلتھ گیمس میں بھی ایک سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔