ہندوستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر چوتھی بار ایشیا کپ ٹائٹل جیتا

جنوبی کوریا کو شکست دے کر ہندوستان نے چوتھی بار ہاکی ایشیا کپ کے ٹائٹل پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل 2017 میں ہندوستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر ایشیا کپ جیتا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہاکی ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ میں ہندوستانی  ٹیم نے جنوبی کوریا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ بہار کے راجگیر اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کوایک کے مقابلہ چار گول سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم نے اگلے سال یعنی 2026 میں بیلجیئم اور ہالینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے عالمی  کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ہندوستان نے چوتھی بار ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ یہ جیت اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان نے 5 بار کے چیمپئن جنوبی کوریا کو شکست دی ہے۔ اس سے قبل 2017 میں ہندوستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر ایشیا کپ جیتا تھا۔


اس فائنل میچ کے پہلے کوارٹر کے پہلے ہی منٹ میں ہندوستان  کے سکھجیت سنگھ نے گول کر دیا۔ پہلے کوارٹر کے بعد ہندوستان 1-0 سے آگے تھا۔ ہندوستان نے دونوں کوارٹر میں 1-1 گول کیا اور 2-0 کی برتری حاصل کی۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان کا اسکور 2-0 رہا۔ جنوبی کوریا نے حملہ آور کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ گول نہ کرسکے۔

تیسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں ہندوستان نے ایک بار پھر گول کر کے 3-0 کی برتری حاصل کر لی۔ چوتھے کوارٹر کے 50ویں منٹ میں ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا۔ روی داس نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور گول کر دیا۔ لیکن اسی کوارٹر میں جنوبی کوریا نے بھی ایک گول کر دیا۔ لیکن ہندوستان کی برتری 4-1 ہوگئی تھی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے جنوبی کوریا کو گول کرنے نہیں دیا اور دفاعی انداز اپنایا۔


ہندوستان نے 2003، 2007، 2017 کے بعد چوتھی بار 2025 میں ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا ہے، ہندوستان  1982، 1985، 1989، 1994 اور 2013 میں پانچ بار رنر اپ بھی رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔