اسپیشل اولمپک میں ہندوستان کے 150 تمغے مکمل

ہندوستانی دستے نے ایونٹ کے اختتام سے ایک دن پہلے اپنا مارچ جاری رکھا اور ہفتہ کو 66 طلائی، 50 چاندی اور 41 کانسے سمیت 157 تمغے مکمل کیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

برلن: ہندوستانی ٹیم نے مختصر وقفے کے بعد بادلوں سے نکلنے والی چمکدار سورج کی روشنی میں یہاں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز 2023 کے آٹھویں دن 150 تمغے مکمل کر لیے۔ ہندوستانی دستے نے ایونٹ کے اختتام سے ایک دن پہلے اپنا مارچ جاری رکھا اور ہفتہ کو 66 طلائی، 50 چاندی اور 41 کانسے سمیت 157 تمغے مکمل کیے۔ ہندوستان کے رولر اسکیٹنگ ایتھلیٹس نے عادت کے مطابق ٹیم کی قیادت کی اور پانچ تمغے (دو گولڈ، تین سلور) جیتے۔ گولڈ میڈل جیتنے والوں میں آراین (300 میٹر) اور دیپین (1000 میٹر) شامل تھے۔

سنگلز مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے بعد، ہندوستان نے باسکٹ بال اور والی بال میں بھی طلائی تمغہ جیتا۔ باسکٹ بال میں ہندوستان مکمل طور پر حاوی رہا، جہاں مینز/مکسڈ 5x5 باسکٹ بال میں ہندوستان نے پرتگال کو 6-3 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ خواتین کی 5x5 ٹیم خود فائنل میں تھی، لیکن سویڈن سے ہار گئی اور چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ والی بال کورٹ پر، ہندوستان نے مینز/مکسڈ والی بال میں جمہوریہ کوریا کو 2-0 (25-19، 25-16) سے ہرا کر کانسے کا تمغہ جیتا۔ خواتین کے انٹیگریٹڈ ٹیم ایونٹ میں ٹیم نے شاندار اپ سیٹ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔


ٹائٹل میچ میں ہندوستانی خواتین نے پہلا گیم 25-22 سے جیت کر برتری حاصل کی، لیکن یو اے ای نے دوسرا گیم 25-19 سے جیت لیا۔ یو اے ای نے تیسرے گیم میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہندوستان نے یہ گیم 15-12 سے جیت کر خطاب حاصل کیا۔ سوراج سنگھ نے ہفتہ کے لئے ملتوی ہوئے ٹینس فائنل کے مینزسنگلز لیول-5 میں تمس توروک سے ہارنے کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کیا۔ ہندوستان نے خواتین ہینڈ بال فائنل میں بھی آذربائیجان سے ہارنے کے بعد چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان ایونٹ کے آخری دن ایتھلیٹکس، لان ٹینس اور سائیکلنگ میں تمغوں کے لیے مقابلہ کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔