ہاکی عالمی کپ 2023 کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، ہرمن پریت سنگھ کپتان اور امت روہیداس نائب کپتان مقرر

آئندہ سال 13 جنوری سے 29 جنوری تک ہونے والی 16 ٹیموں کے ہاکی عالمی کپ مقابلے میں ہندوستان کو انگلینڈ، اسپین اور ویلس کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ڈریگ فلکر ہرمن پریت سنگھ کو آئندہ ماہ ہونے والے ایف آئی ایچ اڈیشہ ہاکی عالمی کپ 2023 بھونیشور-راؤرکیلا کے لیے ہندوستانی ہاکی ٹیم کا کپتان اور امت روہیداس کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ 13 سے 29 جنوری 2023 تک ہونے والے 16 ٹیموں کے اس مقابلے میں ہندوستان کو اسپین اور ویلس کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔

ہاکی انڈیا نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ’’ایس اے آئی سنٹر بنگلورو میں دو روزہ ٹرائل کے بعد 33 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا انضمام ہے جو ہاکی میں پوڈیم پر کھڑے ہونے کے لیے ہندوستان کی جیت یقینی کریں گے۔‘‘


تجربہ کار گول کیپر پی آر شریجیش اپنا چوتھا عالمی کپ کھیل رہے ہیں اور گھریلو سرزمین پر تیسرا۔ ان کے ساتھ کرشن بی. پاٹھک کو ٹیم میں دو گول کیپرس کی شکل میں چنا گیا ہے۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ اور ان کے نائب امت روہیداس، سریندر کمار، ورون کمار، جرمن پریت سنگھ اور نیلم سنجیپ کے ساتھ ڈیفنس کی قیادت کریں گے۔

ٹیم سلیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ عالمی کپ سب سے اہم ہاکی اونلی ٹورنامنٹ ہے۔ ایک گھریلو عالمی کپ اس مقابلے پر اضافی اہمیت اور اضافی دباؤ ڈالتا ہے۔ ریڈ نے جمعہ کے روز کہا کہ ’’ہر دیش بہتر ٹیم کا سلیکشن کرتا ہے جو ان کے مطابق اس وقت ان کے لیے دستیاب ہوتی ہے اور اپنی ٹیم کو بہتر تیاری فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ہم نے اپنی ہندوستانی عالمی کپ ٹیم کے سلیکشن کے ساتھ تجربہ کار اور یوتھ کھلاڑیوں کا مجموعہ منتخب کرنے کی بھی کوشش کی ہے جو کچھ خاص کارکردگی پیش کر سکتے ہیں۔‘‘


ریڈ نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم نے گزشتہ دو ماہ میں اچھی تیاری کی ہے جس میں گھریلو پرو لیگ سیریز اور دنیا کے نمبر 1 کے خلاف آسٹریلیا کا ایک بہت مشکل دورہ شامل ہے۔ ہم اڈیشہ جانے اور آگے آنے والے دلچسپ مقابلوں اور چیلنجنگ ٹورنامنٹ کے لیے اپنی تیاریوں کو آخری شکل دینے کے لیے پرجوش ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوستان 13 جنوری کو راؤرکیلا میں اسپین کے خلاف اپنے عالمی کپ مہم کی شروعات کرے گا اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف گروپ ڈی کا دوسرا میچ ہوگا۔ وہ اپنا اگلا ابتدائی لیگ میچ بھونیشور میں ویلس کے خلاف کھیلے گا جو 25-22 جنوری کے درمیان کراس اوور اور کوارٹر فائنل میچوں کی بھی میزبانی کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */