گولڈن بیٹیاں! انڈر-17 ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ میں ہندوستان کی 4 بیٹیوں نے حاصل کیا طلائی تمغہ، کانگریس نے دی مبارکباد

پرینکا گاندھی نے ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اردن میں چل رہی کشتی کی انڈر-17 عالمی چمپئن شپ میں ہماری چار خاتون پہلوانوں نے گولڈ جیت کر ملک کو فخر کا موقع دیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>انڈر-17 ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی چاروں ہندوستانی بیٹیاں، گرافکس @INCIndia</p></div>

انڈر-17 ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی چاروں ہندوستانی بیٹیاں، گرافکس @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

اردن کے شہر عمان میں اس وقت ’انڈر-17 ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ 2024‘ جاری ہے، جس میں ہندوستان کی خاتون پہلوانوں نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ہندوستان کی بیٹیوں نے 4 طلائی تمغے حاصل کیے ہیں جس کے بعد انھیں لگاتار مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ قابل ذکر یہ ہے کہ ہندوستان کے حصے میں اب تک 4 کانسے کا تمغہ بھی آ چکا ہے۔ جہاں تک طلائی تمغہ کا سوال ہے ادیتی کماری، نیہا سانگوان، پلکت اور مانسی لاٹھر نے الگ الگ زمروں میں فائل مقابلے جیتے۔ رونق دہیا اور سائی ناتھ کو برانز میڈل حاصل ہوا ہے۔

ہندوستانی بیٹیوں کی اس کامیابی پر کانگریس نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے حوصلہ افزا پوسٹ کیا ہے۔ پارٹی نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’اردن کے عمان میں جاری انڈر-17 ورلڈ چمپئن شپ میں ادیتی کماری، نیہا سانگوان، پلکت اور مانسی لاٹھر نے اپنے اپنے وزن والے زمرہ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ ملک کا وقار بڑھانے کے لیے سبھی پہلوانوں کو مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔‘‘


کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی ’ایکس‘ پر سبھی فاتحین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اردن میں چل رہی کشتی کی انڈر-17 عالمی چمپئن شپ میں ہماری چار خاتون پہلوانوں نے گولڈ جیت کر ملک کو فخر کا موقع دیا ہے۔ ادیتی کماری، نیہا سانگوان، پُلکت اور مانسی لاٹھر کو بہت بہت مبارکباد۔ پورے ملک کو آپ سبھی پر فخر ہے۔ میں سبھی بیٹیوں کے روشن مستقبل کی دعا کرتی ہوں۔‘‘

ہندوستان کے مشہور و معروف پہلوان بجرنگ پونیا نے تو طلائی تمغہ حاصل کرنے والی انڈر-17 ہندوستانی کھلاڑیوں کو ’گولڈن بیٹیاں‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ملک کی گولڈن بیٹیاں! ادیتی، مانسی لاٹھر، پُلکت اور نیہا سانگوان۔ اردن کی راجدھانی عمان میں چل رہے انڈر 17 عالمی ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ بہت بہت نیک خواہشات۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔