فیفا عالمی کپ: بیلجیم کو شکست، فرانس فائنل میں داخل

امٹیٹی کے شاندار گول کی مدد سے فرانس نے بیلجیئم کو ہرا کر عالمی کپ فٹ بال مقابلہ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ماسکو: روس میں چل رہے فیفا عالمی کپ 2018 کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے دی ہے اور فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پہلے سیمی فائنل مقابلہ کے دوران پہلا ہاف بغیر کسی گول کے پورا ہوا۔ 51 ویں منٹ میں کارنر ہٹ پر امٹیٹی نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کرا دیا۔ یہ عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل تھا دوسرا سیمی فائنل مقابلہ آج یعنی بدھ کے روز کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز رہا، جس میں کھلاڑیوں سے کئی فائول ہوئے۔ بیلجیئم نے جیت کیلئے ہرممکن کوشش کی اور مخالف کھلاڑیوں کے ساتھ دھکا مکی بھی کی۔میچ کے دوران بیلجیئم کو 3 اور فرانس کو 2 یلو کارڈز دکھائے گئے۔ یہ مقابلہ سینٹ پیٹرز برگ کے کرستوسکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

بیلجیئم نے پہلے ہاف میں 7 فائول کئے۔ اسے 4کارنر جبکہ فرانس کو 2 کارنر ملے۔ اس ہاف میں فرانس کے کھلاڑیوں نے 2 ہٹس لگائیں جو ٹارگٹ پر تھیں جبکہ بیلجیئم کے ایک کھلاڑی نے ٹارگٹ پر ہٹ لگائی جسے گول کیپر نے کلیئر کیا۔

دوسرے ہاف کے دوران فرانس کے کھلاڑیوں کا دبدبہ رہا اور 5 منٹ بعد ہی کارنر کی ہٹ پر امٹیٹی نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔

4 منٹ بعد فرانسیسی کھلاڑیوں نے عمدہ موو بنا کر بیلجیئم کے گول پر 2مسلسل اٹیک کیے ۔بیلجیئم کے دفاعی کھلاڑیوں نے ان حملوںکو ناکام بنایا۔ بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن اسپین کے گول کیپر نے ان کی کوششوں خوبصورت انداز میں ناکام بنایا۔ فرانس کی ٹیم میں ٹولیسو کو میٹوئیڈی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاجبکہ بیلجیئم کی ٹیم میں ڈیم بیلے کو میونائر کی جگہ دی گئی۔

عالمی کپ 2018 کے فائنل میں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح انگلینڈ یا کروشیا کی ٹیم سے ہوگا، فرانس کی ٹیم 1998 میں عالمی کپ فٹ چیمپین بن چکی ہے۔ دوسرا سیمی فائنل بدھ کو ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 1986ء کے بعد بیلجیئم نے عالمی کپ فٹ بال مقابلہ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔