فیفا ورلڈ کپ 2026: انعامی رقم ٹی-20 ورلڈ کپ کے مقابلے میں 60 گنا زیادہ
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم 655 ملین ڈالر ہے جو کہ ہندوستانی روپے میں دیکھیں تو 6241 کروڑ روپے بنتی ہے۔ 2022 فیفا ورلڈ کپ کی انعامی رقم 440 ملین ڈالر تھی۔

آج یعنی 11 جون سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ امریکہ، کناڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں مجموعی طور پر 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 شروع ہونے سے قبل فیفا نے رواں سال کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال کی انعامی رقم گزشتہ سال کی انعامی رقم سے کافی زیادہ ہے۔ 2022 کا فیفا ورلڈ کپ قطر میں کھیلا گیا تھا، اس سال کا فاتح ارجنٹینا رہا تھا۔ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی انعامی رقم کے حساب سے 2026 کی انعامی رقم میں تقریباً 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم 655 ملین ڈالر ہے جو کہ ہندوستانی روپے میں دیکھیں تو 6241 کروڑ روپے بنتی ہے۔ 2022 فیفا ورلڈ کپ کی انعامی رقم 440 ملین ڈالر تھی۔ اگر ہم اس کا موازنہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم انڈیا کی انعامی رقم سے کریں تو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم تقریباً 60 گنا زیادہ ہے۔ 2026 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہندوستان کی میزبانی میں کھیلا گیا تھا، اس کی انعامی رقم 11.25 ملین ڈالر تھی۔ فاتح ہندوستانی ٹیم کو 2.63 ملین ڈالر ملے تھے، ہندوستانی روپے میں اس کی قیمت مجموعی طور پر 24.28 کروڑ روپے ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
چمپئن – 50 ملین ڈالر (تقریباً 476 کروڑ روپے)
رنر اپ - 33 ملین ڈالر (تقریباً 314 کروڑ روپے)
تیسری پوزیشن - 29 ملین ڈالر (تقریباً 276 کروڑ روپے)
چوتھی پوزیشن - 27 ملین ڈالر (تقریباً 257 کروڑ روپے)
کوارٹر فائنل (5ویں–8ویں پوزیشن) - 19 ملین ڈالر فی ٹیم (تقریباً 181 کروڑ روپے)
راؤنڈ آف 16 (9ویں–16ویں پوزیشن) - 15 ملین ڈالر فی ٹیم (تقریباً 143 کروڑ روپے
راؤنڈ آف 32 (17ویں–32ویں پوزیشن) - 11 ملین ڈالر فی ٹیم (تقریباً 105 کروڑ روپے
گروپ اسٹیج سے باہر (33ویں–48ویں پوزیشن) - 9 ملین ڈالر فی ٹیم (تقریباً 86 کروڑ روپے)
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
