فیفا عالمی کپ 2026: سخت مقابلوں، کوراساؤ کی کامیابی اور ٹورنامنٹ کے مستقبل پر گفتگو
معروف فٹبال تجزیہ کار شاجی پربھاکرن نے فیفا عالمی کپ 2026 کے گروپس، ممکنہ سخت مقابلوں، کوراساؤ کی تاریخی کامیابی، افتتاحی تقریب کی اہمیت اور ٹورنامنٹ کے مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی
فیفا عالمی کپ 2026 کے حوالے سے قومی آواز کے پوڈکاسٹ میں معروف فٹبال تجزیہ کار شاجی پربھاکرن نے ٹورنامنٹ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 48 ٹیموں کے نئے فارمیٹ کے باعث روایتی معنوں میں ’گروپ آف ڈیتھ‘ کا تصور پہلے کے مقابلے میں کمزور پڑ گیا ہے، کیونکہ کئی گروپس سے 3 ٹیموں کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے امکانات موجود ہیں۔ ان کے مطابق بعض گروپس میں دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
گفتگو کے دوران کوراساؤ کی تاریخی کامیابی کا بھی ذکر کیا گیا، جس نے پہلی بار عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ شاجی پربھاکرن نے کہا کہ کم آبادی والے اس جزیرہ نما ملک کی کامیابی ان ممالک کے لیے مثال ہے جو محدود وسائل کے باوجود عالمی سطح پر نمایاں ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔
انہوں نے افتتاحی تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی کپ صرف کھیل نہیں بلکہ میزبان ممالک کے لیے اپنی ثقافت اور شناخت دنیا کے سامنے پیش کرنے کا ایک بڑا موقع بھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال عالمی کپ میں ٹیموں کی تعداد مزید بڑھانے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں اور 48 ٹیموں کا موجودہ فارمیٹ مستقبل قریب میں برقرار رہ سکتا ہے۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
