یورو 2020: انگلینڈ نے اضافی وقت میں ڈنمارک کو دی شکست، فائنل میں اٹلی سے ہوگا مقابلہ

اٹلی نے منگل کو ویمبلے اسٹیڈیم میں پہلے سیمی فائنل میں اسپین کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں 4-2 سے شکست دیکر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لندن: چوتھے نمبر کی عالمی فٹبال ٹیم انگلینڈ یہاں بدھ کو ویمبلے اسٹیڈیم میں دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کو اضافی وقت میں 2-1سے شکست دیکر پہلی بار یو ای ایف اے یورو 2020 کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ویمبلے اسٹیڈیم میں ہی 11جولائی کو ہونے والے فائنل میں اب اس کا مقابلہ ایک بار کی یورو فاتح اٹلی سے ہوگا۔

انگلینڈ اور ڈنمار ک کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ میچ کی شروعات سے ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹیم کو شروعاتی سبقت دلانے کے لئے جی جان لگا دی اور میچ کے 30ویں منٹ میں ڈنمارک کے مکیل ڈیمسگارڈ نے پناٹلی کو گول میں تبدیل کیا اور ٹیم کو 1-0 کی سبقت دلائی لیکن انگلینڈ کی ٹیم بھی پیچھے نہیں رہی۔ اس سبقت کو برابری پر لانے کے لئے ٹیم کے کھلاڑیوں نے سخت مشقت کی جس کا پھل انگلینڈ کی ٹیم کو 39ویں منٹ میں ملا، جب ڈنمارک کے سنٹر بیک سائمن کجیر نے گیند کو خود اپنے ہی گول پوسٹ میں ڈال دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا اور پہلا ہاف اسی اسکور پر ختم ہوا۔


اس کے بعد دونو ں ٹیموں نے پھر سے سبقت لانے اور میچ پر قبضہ کرنے کے مقصد سے دوسرے ہاف کا کھیل شروع کیا لیکن دونوں ہی ٹیموں کے مابین کانٹے کی ٹکر کی بدولت دوسرا ہاف بھی 1-1 سے برابری پر ختم ہوا۔ پھر میچ ریفری کی طرف سے اضافی وقت دیا گیا جس کا انگلینڈ نے بخوبی فائدہ اٹھایا۔ کپتان ہیری کین نے 104ویں منٹ میں پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے ٹیم کو نہ صرف 2-1 کی سبقت دلائی، بلکہ فائنل میں پہنچایا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلی اٹلی نے منگل کو ویمبلے اسٹیڈیم میں پہلے سیمی فائنل میں اسپین کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں 4-2 سے شکست دیکر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ اٹلی کا یہ چوتھا یورو چیمپئن شپ فائنل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔