آسٹریلیا حکومت کے خلاف جوکووچ کی اپیل خارج، کیا جائے گا ملک بدر

اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ جوکووچ سٹی سنٹر کے پارک ہوٹل میں امیگریشن ڈیٹنشن میں واپس آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا ریکارڈ 21 مرد گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔

نوواک جوکووچ، تصویر آئی اے این ایس
نوواک جوکووچ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کینبرہ: ویزا منسوخ معاملے میں دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی اپیل اتوار کو ایک بار پھر خارج کر دی گئی۔ انہوں نے آسٹریلیائی حکومت کی جانب سے اپنا ویزا منسوخ کرنے کے معاملہ میں حکومت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔ ٹینس اسٹار کی اپیل خارج ہونے کے بعد اب آسٹریلیا سے انہیں ملک بدر کیا جانا طے ہے۔

اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ جوکووچ سٹی سنٹر کے پارک ہوٹل میں امیگریشن ڈیٹنشن میں واپس آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا ریکارڈ 21 مرد گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔ سربیائی کھلاڑی کو پیر سے شروع ہو رہے سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس جیمس آل ساپ نے کہا کہ عدالت جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے امیگریشن وزیر کے فیصلے کو برقرار رکھتی ہے۔


آل ساپ نے سی این این کے حوالہ سے کہا کہ یہ فیصلہ اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ مختلف غیرمعقول وجوہات کی بنیاد پر یاقانونی طور پر غیرمعقول تھا۔ یہ عدالت کا کام نہیں ہے کہ وہ فیصلے کے میرٹ کو دیکھیں۔ خیال رہے کہ آسٹریلیائی امیگریشن ویزے ایلکس ہاک نے جمعہ کو آسٹریلین اوپن سے پہلے جوکووچ کا ویزا پھر سے منسوخ کر دیا تھا۔

گزشتہ چیمپئن کے رہنے پر غیریقینی کے باوجود انہیں جمعرات کو ہوئے ڈرا میں شامل کیا گیا تھا۔ سربیائی کھلاڑی کو 17جنوری سے ہونے والے آسٹریلین اوپن میں حصہ لینے کے لئے جمعرات کو نکالے گئے ڈرا میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں ٹاپ رینکنگ دی گئی تھی۔ جوکووچ کا ویزا پہلی بار گزشتہ چھ جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا۔


عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو اس کے بعد آسٹریلیا میں داخلہ سے محروم کر دیا گیا تھا۔ وہ داخلہ کے قواعد کو پورا کرنے میں ناکام رہے تھے۔ انہوں نے امیگریشن ڈیٹنشن میں بھی دن گزارے۔ بعد میں دس جنوری کو ٹینس ایس نے آسٹریلیا میں رہنے کے لئے اپیل دائر کی، اس وقت جج نے انہیں امیگریشن ڈیٹنشن سے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔