ایشین یوتھ پیراگیمز 2021: ہندوستان کا شاندار آغاز، پہلے ہی دن 6 تمغے اپنے نام کیے

کھیلو انڈیا ایتھلیٹ اننیا بنسل نے انڈر 20 خواتین شاٹ پٹ (ایف-20 زمرہ) میں 7.05 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت کر تمغوں کی فہرست میں ہندوستان کا کھاتہ کھولا۔

تصویر ٹوئٹر @asianparalympic
تصویر ٹوئٹر @asianparalympic
user

یو این آئی

بحرین: ایشین یوتھ پیراگیمز 2021 میں ہندوستان نے شاندار آغاز کیا ہے۔ بحرین میں منعقد ہونے والے مقابلے کے پہلے دن ہفتہ کو ہندوستان نے چھ تمغے (ایک طلائی، دو چاندی اور تین کانسہ) جیتے ہیں۔ کھیلو انڈیا ایتھلیٹ اننیا بنسل نے انڈر 20 خواتین شاٹ پٹ (ایف-20 زمرہ) میں 7.05 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیت کر تمغوں کی فہرست میں ہندوستان کا کھاتہ کھولا، جب کہ کشش لاکڑا نے خواتین کلب تھرو ایف۔ 51 کیٹیگری میں جاری مقابلے میں پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ وہیں مردوں کے جیولین تھرو (F-54 زمرہ) ایونٹ میں لکشت اور مردوں کے شاٹ پٹ مقابلے میں سنجے ریڈی نیلم نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

دن کے اختتام تک ہندوستان نے مزید دو تمغے اپنے کھاتے میں جوڑے۔ مردوں کے شاٹ پٹ ایف-46 زمرے میں وکاس بھاٹیوال نے چاندی، جب کہ 400 میٹر ٹی-46 زمرہ میں بینیٹ بیجو جارج نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس سے قبل مقابلے کے جمعہ کو منعقدہ افتتاحی تقریب میں ٹوکیو پیرا لمپک کے سلور میڈلسٹ پروین کمار اور پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی پلک کوہلی ہندوستان کے پرچم بردار تھے۔


قابل ذکر ہے کہ ایشین یوتھ پیرا گیمز کے چوتھے ایڈیشن میں 30 ممالک کے 700 سے زائد ایتھلیٹ 9 کھیلوں میں مقابلہ کر رہے ہیں، جن میں پیرا ایتھلیٹکس، پیرا بیڈمنٹن، بوکیا، گول بال، پیرا پاور لفٹنگ، پیرا سوئمنگ، پیرا ٹیبل ٹینس، پیرا تائیکوانڈو اور وہیل چیئر باسکٹ بال شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔