تیز گیندباز محمد سمیع کو ارجن ایوارڈ دینے کا اعلان، ساتوک اور چراغ کو ملے گا کھیل رتن

مرکزی وزارت کھیل نے 20 دسمبر کو قومی کھیل ایوارڈس کا اعلان کیا جس میں ارجن ایوارڈ کے لیے محمد سمیع کا نام دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>محمد سمیع، تصویر @ICC</p></div>

محمد سمیع، تصویر @ICC

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز تیز گیندباز محمد سمیع کے لیے بہت بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے۔ انھیں ملک کا دوسرا سب سے بڑا کھیل ایوارڈ یعنی ’ارجن ایوارڈ‘ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے کھیل نے بدھ (20 دسمبر) کو قومی کھیل ایوارڈس کا اعلان کیا جس میں ارجن ایوارڈ کے لیے محمد سمیع سمیت 26 دیگر کھلاڑیوں کا نام شامل ہے۔ ان سبھی کھلاڑیوں کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ذریعہ راشٹرپتی بھون میں 9 جنوری 2024 کو منعقد ہونے والی عظیم الشان تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی کپ 2023 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد سمیع کا نام ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نام پیش کیے جانے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بھیجا تھا۔ بی سی سی آئی نے خصوصی سفارش کے ساتھ محمد سمیع کا نام وزارت کھیل کے پاس بھیجا تھا، جسے وزارت نے منظور بھی کر لیا تھا، اور اب محمد سمیع کا ارجن ایوارڈ دینے کا اعلان بھی ہو گیا ہے۔


دوسری طرف ملک کی نمبر ایک مینس ڈبلز بیڈمنٹن جوڑی ساتوک اور چراغ کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھیل رتن ہندوستان کا سب سے بڑا کھیل ایوارڈ ہے۔ ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے مل کر اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے انھیں یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔